فضا علی کی مداحوں سے جلد صحتیابی کیلئے دعاؤں کی اپیل

بدھ 15 ستمبر 2021 22:20

فضا علی کی مداحوں سے جلد صحتیابی کیلئے دعاؤں کی اپیل
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 ستمبر2021ء)پاکستانی اداکارہ و میزبان فضا علی طبیعت ناساز ہونے پر اسپتال میں داخل ہیں اور جلد صحتیابی کیلئے انہوں نے مداحوں سے دعاؤں کی اپیل کی ہے۔

(جاری ہے)

فضا علی کے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر کچھ اسٹوریز شیئر کی گئی ہیں جس میں انہیں بیٹی کے ہمراہ ماسک لگائے ہسپتال میں دیکھا جاسکتا ہے۔تصاویر شیئر کرتے ہوئے انہوں نے مداحوں سے اپیل کی کہ وہ ان کی جلد مکمل صحتیابی کیلئے دعا کریں۔اداکارہ کی جانب سے شیئر کی جانے والی تصاویر میں تاریخ 3 ستمبر درج ہے لیکن انہوں نے اپنی ناساز طبیعت کے حوالے سے مداحوں کو آج بتاتے ہوئے دعاؤں کی درخواست کی ہے۔