وزیر خزانہ پنجاب مخدوم ہاشم جواں بخت سے ورلڈ بینک کے کنٹری ہیڈ ناجے بین ہیسن کی قیادت میں ورلڈ بینک ٹیم کی ملاقات

ملاقات کا مقصد پنجاب میں ورلڈ بینک کے تعاون سے جاری ترقیاتی منصوبہ جات میں پیش رفت کا جائزہ لینا اور مستقبل میں سرمایہ کاری کے مواقع سے آگاہی تھی ورلڈ بینک اس وقت پنجاب میں صحت، تعلیم، انسانی ترقی، اربن ڈویلپمنٹ،ایری گیشن، ایگری کلچر، اینوائرمنٹ اور گوورننس کے شعبہ جات میں معاونت مہیا کر رہا ہے ترقیاتی منصوبہ جات میں معاونت مہیا کر رہا ہی:سیکرٹری خزانہ افتخار علی ساہو

بدھ 15 ستمبر 2021 22:51

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 15 ستمبر2021ء) وزیر خزانہ پنجاب مخدوم ہاشم جواں بخت نے آج سول سیکرٹریٹ فنانس ڈیپارٹمنٹ کے کمیٹی روم میں ورلڈ بینک کے کنٹری ہیڈ ناجے بین ہیسن کی قیادت میں ورلڈ بینک کی ٹیم سے ملاقات کی۔ ملاقات کا مقصد پنجاب میں ورلڈ بینک کے تعاون سے جاری ترقیاتی منصوبہ جات میں پیش رفت کا جائزہ لینا اور مستقبل میں سرمایہ کاری کے مواقع سے آگاہی تھی۔

سیکرٹری خزانہ افتخار علی ساہو نے اجلاس کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ ورلڈ بینک اس وقت پنجاب میں صحت، تعلیم، انسانی ترقی، اربن ڈویلپمنٹ،ایری گیشن، ایگری کلچر، اینوائرمنٹ اور گوورننس کے شعبہ جات میں معاونت مہیا کر رہا ہے ترقیاتی منصوبہ جات میں معاونت مہیا کر رہا ہے اس کے علاؤہ پبلک فنانس مینجمنٹ کے نظام میں اصلاحات بھی ورلڈ بینک کی مشاورت سے متعارف کروائی جا رہی ہیں۔

(جاری ہے)

سیکرٹری فنانس نے ورلڈ بینک کے کنٹری ہیڈ کو تعلیم اور صحت کے منصوبہ جات میں پیش رفت کی تفصیلات سے بھی آگاہ کیا۔ صوبائی وزیر نے ناجے بین ہینسن ہو پنجاب حکومت کی ترجیحات سے آگا کرتے ہوئے بتا کہ حکومت پنجاب تعلیم اور صحت کے شعبہ جات میں سرمایہ کاری میں اضافے کے ساتھ پیداواری منصوبہ جات پر توجہ مرکوز کیے ہوئے ہے۔ روزگار میں اضافے کے لیے تعمیراتی صنعت کو فروغ دیا جا رہا ہے حکومت پنجاب کم وسیلہ افراد کو ذاتی گھروں کو سستے گھروں کی فراہمی کے منصوبہ جات میں پرائیویٹ سیکٹر کے ساتھ سر مایہ کاری کو یقینی بنا رہی ہے۔

ماحولیاتی آلودگی پر کنٹرول کے لیے ٹھوس اقدامات لیے جا رہے ہیں۔ ورلڈ بینک کی ٹیم نے حکومت پنجاب کے اقدامات پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے مستقبل میں سرمایہ کاری میں اضافے کی یقین دہانی کروائی۔ بعد ازاں صوبائی وزیر نے لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹریز کے صدر طارق مصباح کی قیادت میں آل پاکستان انجمن تاجران کے وفد سے بھی ملاقات کی وفد کے اراکین کی جانب سے موجودہ حکومت کے کاروبار دوست اقدامات کو سراہتے ہوئے کمرشل پراپرٹی ٹیکس میں اضافے پر نظر ثانی کی در خواست پر صوبائی وزیر نے طارق مصباح کو یقین دلایا کہ ا ل پاکستان انجمن تاجران کے تحفظات کی دوری کے لیے پراپرٹی ٹیکس کی شرح پر نظر ثانی کی جائے گی۔

اس ضمن میں کسی بھی حتمی فیصلے سے قبل کسی پر کوئی اضافی سرچارج لاگو نہیں کیا جائے گا- انہوں نے کہا کہ پنجاب حکومت پراپرٹی ٹیکس کی وصولیوں میں مڈل مین کے کردار کو ختم کرنے کے لیے خودکار نظام متعارف کرواتی ہے اس حوالے سے محکمہ ایکسائز میں وصول ہونے والی درخواستوں کو خودکار نظام کے تحت نمٹایا جا رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ معاشی ترقی میں پرائیویٹ سیکٹر کی اہمیت سے بخوبی واقف ہیں تاجر برادری کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کیے جارہے ہیں۔

صوبائی وزیر صنعت و تجارت کے ہمراہ دبئی ایکسپو کی تیاریوں کے حوالے سے سٹیرنگ کمیٹی کے تیسرے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے صوبائی وزیر نے پنجاب بورڈ برائے سرمایہ کاری و تجارت کو ہدایت کی کے دبئی ایکسپو میں صوبے میں سرمایہ کاری کے مواقع کی تشہیر کے لیے معیاری دستاویزی فلمز تیار کی جائیں جن میں سرمایہ کاروں کی دلچسپی کے شعبہ جات اور صوبے کی استعداد کار کو نمایاں کیا گیا ہو۔ غیر ضروری اخراجات پر نظر ثانی کے زریعے ایکسپو کے اخراجات پر کنٹرول کو یقینی بنایا جائے۔ سرمایہ کاری بورڈ ایکسپو کے دوران سرگرمیوں کے لیے معقول فنانشیل پلان ترتیب دے تاکہ وسائل کے بے جا استعمال کو کنٹرول کیا جا سکے۔