لاہور چیمبر کی جانب سے میاں محمد ذکاالرحمن کے انتقال پر رنج و غم کا اظہار

بدھ 15 ستمبر 2021 23:32

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 ستمبر2021ء) لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری نے معروف کاروباری شخصیت میاں محمد ذکاالرحمن کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ایک بیان میں لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر میاں طارق مصباح ، سینئر نائب صدر محمد ناصر حمید خان اور نائب صدر طاہر منظور چوہدری نے کہا کہ میاں محمد ذکاالرحمن کا انتقال تاجر برادری کے لیے ناقابل تلافی نقصان ہے۔

(جاری ہے)

انہوں صنعت و تجارت اور سماجی شعبہ میں میاں محمد ذکاالرحمن کی خدمات کو زبردست الفاظ میں خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے ہمیشہ کام اور انسانیت کی خدمت کو اپنی صحت پر ترجیح دی، انہوں نے کاروباری برادری اور انسانیت کے لیے جو خدمات سرانجام دی ہیں انہیں ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔ لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے عہدیداروں نے اللہ تعالی سے دعا کی کہ وہ مرحوم کی روح کو اپنے جوار رحمت میں جگہ عنایت فرمائیں اور لواحقین کو یہ ناقابل تلافی نقصان برداشت کرنے کی ہمت دیں۔

متعلقہ عنوان :