ڈیرہ مراد جمالی، انتظامیہ کا لینڈ مافیا کے خلاف آپریشن، سرکاری اراضی پر تعمیر شدہ دکانیں مسمار،لینڈ مافیا کی دوڑیں لگ گئیں

جمعرات 16 ستمبر 2021 00:16

ڈیرہ مراد جمالی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 15 ستمبر2021ء) ڈیرہ مرادجمالی میں انتظامیہ کا لینڈ مافیا کے خلاف آپریشن، سرکاری اراضی پر تعمیر ہونے والی دکانیں مسمار میڑیل قبضہ میں لے کر مقدمہ درج کرنے کے احکامات لینڈ مافیا کی دوڑیں لگ گئیں تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنر نصیر آباد اظہر شہزاد کا اچانک اینٹی انکروچمنٹ ٹیم وتحصیلدار ڈیرہ مرادجمالی کامران خان رئیسانی چیف فیسر میونسپل کمیٹی حاجی خان جونیجو بابو اصغر خان رند ایس ایچ اوستی ڈیرہ مرادجمالی طالب حسین لاشاری بابو جاوید مینگل کے ہمراہ شہر کی مختلف جگہوں کا دورہ کیا صفائی سیوریج نظام کا جائزہ لیا عوامی شکایات پر ناجائز تجاوزات کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے لینڈ مافیا کی جانب سے راتوں رات تعمیر کرنے والے سرکاری زمین پر دو دکانیں مسمار کرکے میڑیل کو قبضہ لے کر قبضہ گروپ کے خلاف مقدمہ درج کرنے کے احکامات جاری کر دیئے ڈپٹی کمشنر نصیر آباد نے کہاکہ شہر میں ہر قسم کی تعمیرات پر دفعہ 144نفاذ عمل ہے گھروں کی ضروری تعمیر ومرمت اجازت کے علاہ کسی کو بھی سرکاری لینڈ قبضے کی اجازت نہیں دیں گے کارروائی کے دوران دو دکانیں مسمار کردی گئیں ہیں لینڈ مافیا کے خلاف مقدمہ درج کیا جائے گا

متعلقہ عنوان :