انتظامیہ تجاوزات کے خلاف آپریشن مکمل کرکے رپورٹ پیش کرے ،شوکت علی کمشنر بنوں

جمعرات 16 ستمبر 2021 00:17

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 ستمبر2021ء) کمشنر بنوں ڈویژن شوکت علی یوسفزئی نے کہا ہے کہ ضلعی انتظامیہ لکی مروت اور شمالی وزیرستان بھی ضلع بنوں کے طرز پر تجاوزات کے خلاف آپریشن مکمل کرکے رپورٹ پیش کرے تاکہ قبضہ مافیا کا خاتمہ کر کے قیمتی سرکاری زمین واگذار کر کے عوامی مفاد میں استعمال کیا جائے۔انہوں نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ عوام الناس کو ریلیف مہیا کرنا اپنا فرض عین سمجھے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے دفتر میں محکمہ مال کی ماہانہ کارکردگی کے جائزہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر لکی مروت اقبال حسین،ڈپٹی کمشنر بنوں کیپٹن(ر) محمد زبیر خان نیازی، ڈپٹی کمشنر شمالی وزیرستان شاہد علی،ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر ریوینیو بنوں اور بنوں ڈویژن بھر کے تحصیلداران بھی موجود تھے۔

(جاری ہے)

کمشنر بنوں ڈویژن شوکت علی یوسفزئی نے کہا کہ محکمہ مال کے اسسٹنٹ کمشنرز، تحصیلداران اور دیگر اہلکارمحکمہ مال کے ریکارڈ درستگی، سرکاری زمینوں سے تجاوزات کی خاتمے کے اہداف کی تکمیل کو ممکن بنائیں۔

کمشنر بنوں نے کہا کہ محکمہ مال سے متعلق عوامی شکایات بروقت ازا کرکے عوام کو ریلیف مہیا کیاجائے۔انہوں نے تحصیلداروں کو اپنی کارکردگی بہتر بنانے کی ہدایت جاری کرتے ہوئے کہا کہ ضلعی انتظامیہ پر مقدمات کا بوجھ کم کرنے میں وہ اپنی صلاحیتوں کو بروئے کار لائے،جو لوگوں کے مقدمات نمٹانے، عوامی مشکلات و شکایات کے حل،اور ریوینو کی محصولات کی وصولی میں بھی معاون ثابت ہوگی۔ اس طرح تحصیلداروں کی کارکردگی بھی جانچنے میں مدد ملے گی۔انہوں نے کہا کہ ڈپٹی کمشنرز سمیت ضلعی انتظامیہ اور محکمہ مال کے افسران اور اہلکاروں کو اپنا کام درست طریقے سیکرنے کی مکمل آزادی ہے تاکہ وہ متعلقہ اہداف کے حصول کو آسانی سے پورا کر سکیں اور عوام الناس کو ریلیف فراہم کریں۔