پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوںمیں اضافے کے خلاف قرارداد اسمبلی سیکرٹریٹ میں جمع

جمعرات 16 ستمبر 2021 11:30

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 ستمبر2021ء) مسلم لیگ (ن) نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوںمیں اضافے کے خلاف قرارداد پنجاب اسمبلی سیکرٹریٹ میں جمع کر ادی ۔

(جاری ہے)

رکن اسمبلی حناپرویز بٹ کی جانب سے جمع کرائی گئی قرارداد کے متن میں کہا گیا ہے کہ پیٹرول کی قیمت میں 5روپے اضافہ قابل مذمت ہے،عام آدمی پہلے ہی مہنگائی کی چکی میں پس رہا ہے،ہر پندرہ دن بعد پیٹرول کی قیمت میں اضافہ عوام دشمن حکومت کا واضح ثبوت ہے،وزیرخزانہ شوکت ترین بھی اسد عمر اور حفیظ شیخ کی پالیسیوں پر گامزن ہیں،موجودہ حکومت عوام کو ریلیف فراہم کرنے میں بری طرح ناکام ہوگئی ہے۔