سٹیٹ بینک کی مداخلت کے بعد ڈالر کی قیمت میں حیرت انگیز کمی ہو گئی

انٹربینک میں امریکی ڈالر کو بڑا جھٹکا، ڈالر پاکستانی روپے کے مقابلے میں ایک روپے 41 پیسے گر گیا

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان جمعرات 16 ستمبر 2021 11:52

سٹیٹ بینک کی مداخلت کے بعد ڈالر کی قیمت میں حیرت انگیز کمی ہو گئی
کراچی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 16 ستمبر 2021ء) : سٹیٹ بینک کی مداخلت کے بعد ڈالر کی قیمت میں حیرت انگیز کمی ہو گئی۔ڈالر کی قیمت میں تاریخی اڑان کے بعد اب کمی دیکھنے میں آئی ہے۔میڈیا رپورٹ کے مطابق انٹربینک میں امریکی ڈالر کو بڑا جھٹکا لگا ہے۔ڈالر پاکستانی روپے کے مقابلے میں ایک روپے 41پیسے گر گیا۔کاروباری ہفتے کے چوتھے روز امریکی ڈالر کی قیمت 1.41 روپے کی کمی ہوئی جس کے بعد انٹربینک میں ڈالر 167 روپے 70 پیسے پر فروخت ہوا۔

بدھ کو انٹر بینک میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قیمت خرید168.90روپے اور قیمت فروخت169روپے پر برقرا رہی جبکہ20پیسے کے اضافے سے مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت خرید 169.20روپے سے بڑھ کر169.40روپے اور قیمت فروخت169.60روپے سے بڑھ کر169.80روپے ہو گئی تھی ۔

(جاری ہے)

فاریکس رپورٹ کے مطابق یورو کی قدر میں40 پیسے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس سے یورو کی قیمت فروخت200.60روپے سے بڑھ کر201روپے ہو گئی تاہم برطانوی پونڈ کی قیمت خرید 233روپے اور قیمت فروخت235روپے پر بدستور برقرار رہی،ڈپٹی گورنر اسٹیٹ بینک جمیل احمد نے کہا ہے کہ بلینس آف پیمنٹ اور افغانستان کی صورتحال کی وجہ سے ڈالر مہنگا ہوا ہے روپے کو مستحکم رکھنے کے لیے مارکیٹ میں ڈالر پھینکنے کی خبروں کو مسترد کردیا ، شیری رحمان نے وزارت خزانہ سے جواب طلب کرلیا ۔

بدھ کو سینیٹر طلحہ محمود کی زیر صدارت قائمہ کمیٹی خزانہ کے اجلاس میں اراکین نے ڈالر کی قیمت میں اضافے پر اسٹیٹ بینک سے بریفنگ مانگ لی شیری رحمان نے کہا کہ ڈالر کی قیمت میں اضافہ ہو رہا ہے اسٹیٹ بینک روپے کو مستحکم رکھنے کے لیے مارکیٹ میں ڈالر پھینک رہا ہے چیئرمین کمیٹی طلحہ محمود نے کہا کہ جب شوکت ترین وزیر خزانہ بنے تو ڈالر 153 روپے کا تھا آج ڈالر کا ریٹ 170 روپے تک پہنچ چکا ہے ۔

ڈپٹی گورنر اسٹیٹ بینک جمیل احمد نے کمیٹی کو بتایا کہ طلب اور رسد کے فرق ، بلینس آف پیمنٹ کے دباو اور افغانستان کی صورتحال کی وجہ سے ڈالر مہنگا ہوا ہے ۔پی ٹی آئی رکن سینیٹر محسن عزیز ڈالر کی قیمت حساس معاملہ ہے ڈالر کی قیمت سے متعلق بریفنگ ان کیمرا رکھی جائے جس پر چیئرمین کمیٹی نے ڈالر کے ریٹ سے متعلق بریفنگ ان کیمرا کر دی ۔شیری رحمان نے کہاکہ اسٹیٹ بینک ڈالر کے ریٹ سے متعلق کچھ بتانے کو تیار نہیں ہے پی ٹی آئی نے اسٹیٹ بینک کی مارکیٹ میں مداخلت کو درست قرار دے دیا سینیٹر محسن عزیز نے کہا کہ اسٹیٹ بینک کو مارکیٹ میں بروقت مداخلت کرتے رہنا چاہیے ڈپٹی گورنر اسٹیٹ بینک جمیل احمد ڈالر کے ریٹ سے متعلق جواب نہیں دیا