عالمی روڈ سائیکلنگ چمپئن شپ میں شرکت کیلئے پاکستان کی چار رکنی ٹیم بلجیم پہنچ گئی

جمعرات 16 ستمبر 2021 12:46

عالمی روڈ سائیکلنگ چمپئن شپ میں شرکت کیلئے پاکستان کی چار رکنی ٹیم ..
بلجیم (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 ستمبر2021ء) بلجیم میں 19 ستمبر سے شروع ہونیوالی عالمی روڈ سائیکلنگ چیمپئن شپ میں شرکت کیلئے پاکستان کی چار رکنی ٹیم کراچی سے بلجیم پہنچ گئی ،عالمی روڈ سائیکلنگ چمپئن شپ میں شرکت کرنے والی پاکستان کی چار رکنی ٹیم میں 2 خواتین بھی شامل ہیں۔ورلڈ روڈ سائیکلنگ چمپئن شپ 19 ستمبر سے 26 ستمبر تک فلینڈرز میں جاری رہے گی جس میں پاکستان کی جانب سے خلیل امجد ، علی الیاس ، کنزہ ملک اور عاصمہ جان شریک ہوں گی۔

یہ پہلا موقع ہے کہ پاکستان کی جانب سے 2 خواتین کھلاڑی بھی ورلڈ چیمپئن شپ میں حصہ لے رہی ہیں۔قومی سائیکلسٹس نے ایونٹ کی تیاری کیلئے کراچی میں بھرپور ٹریننگ کی تھی، قومی کھلاڑیوں کو غیر ملکی ٹرینر کی آن لائن رہنمائی بھی حاصل رہی تھی۔

(جاری ہے)

ایونٹ میں روانگی سے قبل پاکستانی ایتھلیٹس نے ورلڈ سائیکلنگ چمپئن شپ میں بہترین کارکردگی کا عزم ظاہر کیا اور اس بات پر زور دیا کہ پاکستان میں سائیکلنگ کے کھیل کو سرکاری سرپرستی کی ضرورت ہے۔

عالمی سائیکلنگ چمپئن شپ میں پاکستانی کھلاڑی انفرادی ٹائم ٹرائلز کے ایونٹ میں حصہ لیں گے ، 43.3 کلومیٹر ٹریک پر مشتمل مردوں کا آئی ٹی ٹی ایونٹ19 ستمبر کو جبکہ 30.3 کلو میٹر کا خواتین کا ٹائم ٹرائل ایونٹ 20 ستمبر کو کھیلا جائے گا۔بلجیمروانگی سے قبل جیو جیوز سے گفتگو میں عاصمہ جان کا کہنا تھا کہ ان کا کسی اور سے نہیں ، اپنے آپ سے مقابلہ ہوگا ، وہ اس چیمپئن شپ میں اپنے ریکارڈز کو بہتر کرتے ہوئے پاکستان کا نام روشن کرنے کی کوشش کریں گی۔