Live Updates

مصباح الحق کو آسٹریلیا کی ٹیم بھی دیدیں تو وہ ایک سال میں کینیا جیسا حال کردیںگے: عاقب جاوید

کھلاڑیوں کا استعمال درست ہو تو ورلڈ کپ سیمی فائنل کھیل سکتے ہیں: سابق ٹیسٹ کرکٹر

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب جمعرات 16 ستمبر 2021 12:38

مصباح الحق کو آسٹریلیا کی ٹیم بھی دیدیں تو وہ ایک سال میں کینیا جیسا ..
لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 16ستمبر 2021ء ) قومی ٹیم کے سابق فاسٹ بولر عاقب جاوید نے سابق کوچ مصباح الحق کو آڑے ہاتھوں لے لیا۔ نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے سابق فاسٹ بولر عاقب جاوید نے کہا کہ مصباح الحق کو آسٹریلیا کی ٹیم بھی دے دیں تو وہ ایک سال میں اس کا حال بھی کینیا جیسا حال کردیں گے۔ سابق فاسٹ بولر نے کہا کہ مصباح نے ایک نمبر پر 6،6 لڑکوں کو آزمایا پھر بھی کوئی بھی نہ بن سکا۔

عاقب جاوید نے کہا کہ وقار یونس سمجھتے ہیں کہ خود تیز گیند کرتے تھے تو ان سے اچھا کوئی نہیں، وقار یونس اب دوبارہ کمنٹری کرنے کے بجائے پہلے کوچنگ سیکھ لیں۔ انہوں نے کہا کہ کوئی بتائے گا کہ آصف علی اور خوشدل شاہ کس کارکردگی پر ٹیم میں آئے ہیں، اعظم خان باصلاحیت کھلاڑی ہیں لیکن ان کی فٹنس پر سوالیہ نشان لگ رہے ہیں ، اگر آپ فٹنس پر سمجھوتہ کیا جائے گا تو اس کا نقصان قومی ٹیم کو ہوگا۔

(جاری ہے)

عقب جاوید نے کہا کہ متحدہ عرب امارات کی کنڈیشنز کا قومی کھلاڑیوں کو تجربہ ہے، ورلڈ کپ میں قومی ٹیم اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کرسکتی ہے، اگر کھلاڑیوں کا استعمال درست ہو تو ورلڈ کپ سیمی فائنل کھیل سکتے ہیں۔ سابق فاسٹ بولر نے کہا کہ پاکستان میں کرکٹ تیزی سے نیچے جارہی ہے، رمیز راجہ کو چیئرمین پی سی بی بنانا عمران خان کا اچھا فیصلہ ہے، رمیز راجہ کو کرکٹ کا وسیع تجربہ ہے جس سے ملکی کرکٹ کو فائدہ ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ ڈیویلپمنٹ پروگرام 2008ء میں بند ہونے سے نقصان ہوا، پروگرام سے آپ کو ہر سال ایک سے 2 کھلاڑی مل جاتے تھے لیکن اب پروگرام بند کرنے کا نقصان ہورہا ہے، رمیز راجہ کے لیے سب سے بڑا چیلنج کرکٹ کو بہتر کرنا ہے، گراؤنڈ اور پچز بہتر کرنا ہوں گی، ملک بھر میں اکیڈمیز کا جال بچھانا ہوگا۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات