پی آئی اے نے لاہور سے پشاور کیلئے ہفتہ وار پروازیں شروع کرنے کا فیصلہ کرلیا

جمعرات 16 ستمبر 2021 14:35

پی آئی اے نے لاہور سے پشاور کیلئے ہفتہ وار پروازیں شروع کرنے کا فیصلہ ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 ستمبر2021ء) پی آئی اے نے لاہور سے پشاور کیلئے ہفتہ وار پروازیں شروع کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ فلائٹس اے ٹی آر طیاروں پر پیر اور جمعہ کو آپریٹ ہونگی۔

(جاری ہے)

ترجمان پی آئی اے کے مطابق پی آئی اے لاہور سے پشاور کیلئے ہفتہ وار 2 پروازیں آپریٹ کریگی۔ یکم اکتوبر کو لاہور سے پرواز کے 648 صبح 11 بجکر 40 منٹ پر پشاور روانہ ہوگی۔ پروازیں اے ٹی آر طیاروں سے پیر اور جمعہ کو آپریٹ ہوں گی۔ پروازیں آپریٹ کرنے کا مقصد مسافروں کو سفری سہولت مہیا کرنا ہے۔

متعلقہ عنوان :