سان سلواڈور ،حکومتی اقدامات کے خلاف شہریوں کے مظاہرے،بٹ کوائن کرنسی مشین جلادی

جمعرات 16 ستمبر 2021 15:01

سان سلواڈور ،حکومتی اقدامات کے خلاف شہریوں کے مظاہرے،بٹ کوائن کرنسی ..
ایل سلواڈور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 ستمبر2021ء) وسطی امریکی ملک سان سلواڈور میں  ہزاروں افراد کے صدر نایب  بوکیلے کے خلاف احتجاجی مظاہرے جاری ہیں ۔

(جاری ہے)

امریکی خبر رساں ادارے کے مطابق  مظاہرین کی جانب سے  ڈیجیٹل کرنسی بٹ کوائن کو ادائیگی کے سرکاری ذریعہ کے طور پر متعارف کرانے، آئینی ججوں کی برطرفی اور نوجوان گروہوں کے ساتھ خفیہ معاہدوں  کے خلاف مظاہرے کر رہے ہیں ۔احتجاج  کے دوران  مظاہرین نے دارالحکومت سان سلواڈور میں نصب کی گئی اے ٹی ایم مشینوں میں توڑ پھوڑ   کی اور  ایک بٹ کوائن کرنسی مشین کو بھی جلا دیا۔

متعلقہ عنوان :