پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر وزارت سے استعفیٰ دینے کی بات کبھی نہیں کی

جمعرات 16 ستمبر 2021 15:19

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر وزارت سے استعفیٰ دینے کی بات ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 ستمبر2021ء) وفاقی وزیر منصوبہ بندی اسد عمر نے کہاہے کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر وزارت سے استعفیٰ دینے کی بات کبھی نہیں کی ۔ میڈیا سے گفتگو کے دور ان ایک صحافی نے اسد عمر سے سوال کیاکہ آپ نے کہا تھا اگر پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ ہوا تو میں وزیر نہیں رہوں گا جس پر اسد عمر نے جواب دیاکہ میں نے ایسی کوئی بات نہیں کی ۔

صحافی نے کہاکہ ڈالر کی قیمت کو کم کرنے کیلئے اسٹیٹ بنک نے مداخلت کی ہے۔

(جاری ہے)

اسد عمر نے کہاکہ آئی ایم ایف کے ساتھ معاہدے کا آخری نکتہ ایکسچینج ریٹ مینجمنٹ تھا، اس معاہدے کے تحت ڈالر کی قدر مین مارکیٹ کے مطابق اتار چڑھائوآنا چاہیے۔ وفاقی وزیر نے کہاکہ آئی ایم ایف کا مطالبہ تھا ایکسچینج ریٹ کو فری فلوٹ ہونا چاہیے،ہم نے یہ کہا تھا پاکستان جیسے ملکوں میں اسپن ٹریڈ اور مارکیٹ مینوپلیشن بھی ہو سکتی ہے۔ وفاقی وزیرنے کہاکہ اگر فنڈامینٹل کی بنیاد پر کرنسی کمزور ہوتی ہے تو اسٹیٹ بنک کو مداخلت کرنی چاہیے،اسٹیٹ بنک کی جانب سے مداخلت کی ویلیو کی معلومات میرے پاس نہیں ہے۔

متعلقہ عنوان :