نسیم شاہ کا ’بولڈ‘ کرنے کے بعد منفرد انداز میں جشن، ویڈیو وائرل

فاسٹ بولر نے شاندار یارکر پر حریف ٹیم کے کھلاڑی 43 رنز پر بولڈ کیا اور ساتھی کھلاڑی شیلڈن کوٹریل کے انداز میں جشن منایا

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب جمعرات 16 ستمبر 2021 15:48

نسیم شاہ کا ’بولڈ‘ کرنے کے بعد منفرد انداز میں جشن، ویڈیو وائرل
جمیکا (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 16ستمبر 2021ء ) کیریبین پریمیئر لیگ کے فائنل میچ میں شاندار بولنگ کرنے والے قومی ٹیم کے فاسٹ بولر نسیم شاہ کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔ تفصیلات کے مطابق کیریبین پریمیئر لیگ کا فائنل سینٹ کٹس اور سینٹ لوشیا کے درمیان کھیلا گیا جس میں سینٹ لوشیا نے مقررہ اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 159 رنز بنائے اور نسیم شاہ کی ٹیم سینٹ کٹس کو جیت کے لیے 160 رنز کا ہدف دیا جو اس نے آخری گیند پر پورا کرکے پہلی مرتبہ ٹائٹل جیت لیا ۔

(جاری ہے)

فائنل میچ کی خاص بات نسیم شاہ کی بولنگ تھی ،نسیم شاہ نے چار اوورز میں 26 رنز دے کر دو کھلاڑیوں کی پویلین کی راہ دکھائی۔ نسیم شاہ نے شاندار یارکر پر حریف ٹیم کے کھلاڑی 43 رنز پر بولڈ کیا اور ساتھی کھلاڑی شیلڈن کوٹریل کے انداز میں جشن منایا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔
ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ نسیم شاہ کی شاندار یارکر پر روسٹن چیس کلین بولڈ ہوگئے۔ نسیم نے فائنل میں ایک اور وکٹ کیمو پال کی حاصل کی، کیمو پال 39 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے۔                                                                                                       

متعلقہ عنوان :