عدالت نے کے پی ٹی میں غیر قانونی الاٹمنٹ ریفرنس میں نیب کو ملزمان سے متعلق رپورٹ جمع کروانے کے لئیے مہلت دیدی

جمعرات 16 ستمبر 2021 16:09

عدالت نے کے پی ٹی میں غیر قانونی الاٹمنٹ ریفرنس میں نیب کو ملزمان سے ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 ستمبر2021ء) احتساب عدالت نے کے پی ٹی میں غیر قانونی الاٹمنٹ ریفرنس میں نیب کو ملزمان سے متعلق رپورٹ جمع کروانے کے لئیے مہلت دیدی۔ کراچی احتساب عدالت کے روبرو کے پی ٹی میں غیر قانونی الاٹمنٹ ریفرنس کی سماعت ہوئی۔ ملزمان کی عدم پیشی کے باعث فرد جرم کی کارروائی نہ ہوسکی۔ نیب نے ملزمان سے متعلق رپورٹ جمع کروانے کے لئیے عدالت سے مہلت طلب کرلی۔

(جاری ہے)

عدالت نے آئندہ سماعت پر تفتیشی افسر کو مہلت دیتے ہوئے دستاویزات طلب کرلیئے۔ عدالت نے سماعت 20 ستمبر تک کے لئیے ملتوی کردی۔ نیب کے مطابق سابق چیئرمین کے پی ٹی وائس ایڈمرل(ر) احمد حیات اور دیگر ریفرنس میں نامزد ہیں۔ ملزمان نے کراچی انٹر نیشنل کنٹینر ٹرمینل کو غیر قانونی طور پر زمین الاٹ کی۔ ملزمان کی کرپشن کی وجہ سے 21.65 ارب کا نقصان ہوا۔ دیگر ملزمان میں خرم عباس اور سی ای او کراچی انٹرنیشنل کنٹینر ٹرمینل شامل ہیں۔