پاکستان میں تیل کی قیمتیں اب بھی ریجن میں سب سے کم ہیں، فواد چوہدری

یا تو تین سالوں میں تیل کے کنوئیں نکل آتے ورنہ ظاہر ہے جب آپ نے تیل باہر سے خریدنا ہے تو قیمت بڑھے گی، بیان

جمعرات 16 ستمبر 2021 16:19

پاکستان میں تیل کی قیمتیں اب بھی ریجن میں سب سے کم ہیں، فواد چوہدری
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 ستمبر2021ء) وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ پاکستان میں تیل کی قیمتیں اب بھی ریجن میں سب سے کم ہیں۔ اپنے بیان میں وزیراطلاعات نے کہاکہ یا تو تین سالوں میں تیل کے کنوئیں نکل آتے ورنہ ظاہر ہے جب آپ نے تیل باہر سے خریدنا ہے تو قیمت بڑھے گی،یہی اصول باقی درآمدات کیلئے ہے۔

(جاری ہے)

اپنے بیان میں انہوںنے کہاکہ اصل کامیابی یہ ہیکہ75 فیصد آبادی کی آمدنی میں بھی خاطر خواہ اضافہ ہوا ہے،پاکستان کی قوت خرید ہندوستان سے بہتر ہے۔ وفاقی وزیر اطلاعات نے کہاکہ تنخواہ دار طبقے کی مشکلات اپنی جگہ لیکن 60 فیصد آبادی زراعت سے وابستہ ہے۔انہوںنے کہاکہ جن کو 1100 ارب روپے اضافی آمدنی ہوئی۔انہوںنے کہاکہ تعمیرات اور انڈسٹری سے وابستہ کروڑوں لوگوں کی آمدن میں بھی اضافہ ہوا، مستری اور مزدور کی دیہاڑی تین گنا بھی بڑھی۔