پیمرا نے الیکشن کمیشن کو وفاقی وزراء کے الزامات والے کلپ بھجوا دئیے

جمعرات 16 ستمبر 2021 16:19

پیمرا نے الیکشن کمیشن کو وفاقی وزراء کے الزامات والے کلپ بھجوا دئیے
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 ستمبر2021ء) پاکستان الیکٹرانک میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی (پیمرا) نے الیکشن کمیشن آف پاکستان کو وفاقی وزراء کے الزامات والے کلپ بھجوا دیے۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق وفاقی وزراء کی جانب سے لگائے الزامات کے معاملے پر الیکشن کمیشن میں ہوا جس کی صدارت اسپیشل سیکرٹری الیکشن کمیشن ظفر ملک نے کی ۔اجلاس میں پیمرا کی طرف سے بھیجی گئی وڈیو کلپس کا جائزہ لیا گیا ۔ کلپس کا جائزہ لے کر الیکشن کمیشن کی جانب سے وفاقی وزراء فواد چوہدری اور اعظم سواتی کو نوٹس بھیجے جانے کا امکان ہے۔ نوٹس میں وفاقی وزراء سے الیکشن کمیشن پر لگائے گئے الزامات پر جواب طلب کیا جائے گا۔