کویت نے گاڑیوں کی خرید و فروخت سے متعلق نئی پالیسی جاری کردی

نئی پالیسی کے تحت گاڑی کی ملکیت کی منتقلی کے لیے خریدار سے بیچنے والے کو ادائیگی کا ثبوت درکار ہوگا، فیصلہ منی لانڈرنگ کی کارروائیوں کو روکنے کے لیے کیا گیا

Sajid Ali ساجد علی جمعرات 16 ستمبر 2021 16:22

کویت نے گاڑیوں کی خرید و فروخت سے متعلق  نئی پالیسی  جاری کردی
کویت سٹی ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین ۔ 16 ستمبر 2021ء ) خلیجی ملک کویت نے گاڑیوں کی خرید و فروخت کیلئے نیا قانون جاری کردیا ، کویتی حکومت کی جانب سے جاری کردہ نئی پالیسی کے تحت گاڑی کی ملکیت کی منتقلی کے لیے خریدار سے بیچنے والے کو ادائیگی کا ثبوت درکار ہوگا ، فیصلہ منی لانڈرنگ کی کارروائیوں کو روکنے کے لیے کیا گیا۔ کویتی میڈیا کے مطابق نئی پالیسی کے حوالے سے ٹریفک اینڈ آپریشنز ڈیپارٹمنٹ کے انڈر سیکرٹری میجر جنرل جمال السایغ نے ایک سرکلر جاری کیا ہے ، جس میں کہا گیا ہے کہ گاڑی خریدنے والے کو فروخت کنندہ کو گاڑی کی خریداری کے لیے ادائیگی کے طریقہ کار کا ثبوت فراہم کرنا ہوگا ، گاڑی کو بذریعہ چیک ادائیگی یا بینک ٹرانسفر کے ذریعے خریدنا ہوگا صرف ان دستاویزی ثبوتوں کے ساتھ ہی گاڑی کی منتقلی کی منظوری دی جائے گی ، کویت کی جانب سے گاڑیوں سے متعلق پالیسی میں تبدیلی کا یہ فیصلہ منی لانڈرنگ کی کارروائیوں کو روکنے کے لیے کیا گیا۔

(جاری ہے)

اسی طرح کویت کی جانب سے ورک پرمٹ ویزے کے لیے نیا نظام متعارف کرا دیا گیا ، ویزا فیملی ویزے میں منتقل کرنے کے لیے ورک پرمٹ منسوخ کرنے کی درخواست دینی ہو یا سرکاری شعبے سے نجی شعبے آرٹیکل 18 پر ٹرانسفر کے لیے ورک پرمٹ جاری کرنے کی درخواست دینی ہے تو ان سہولیات کی دستیابی کا بھی اعلان کردیا گیا ، جب کہ کویت کی پبلک اتھارٹی برائے افرادی قوت نے اپنی ویب سائٹ پر الیکٹرانک فارم کے ذریعے ورک ویزا پرنٹ کرنے کی سہولت کی فراہمی کے بعد درخواستیں وصول کرنا شروع کر دیں تاہم اتھارٹی کی جانب سے ویزے کو خود کار نظام کے ذریعے پرنٹ کرنے کے حوالے سے شرط بھی رکھی گئی ہے ، جس کے تحت درخواست منظوری کی تصدیق ہونے اور متعلقہ ملازم سے مشورہ کیے جانے کے بعد ویزا پرنٹ کیا جا سکے گا۔

متعلقہ عنوان :