Live Updates

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے فیصلے کی شدید مذمت کرتے ہیں،شازیہ مری

عمران نیازی کی اندھی حکومت ملک میں بے روزگاری، مہنگائی اور لوٹ مار کے مشن پر گامزن ہے،رہنما پیپلزپارٹی

جمعرات 16 ستمبر 2021 16:56

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے فیصلے کی شدید مذمت کرتے ہیں،شازیہ ..
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 ستمبر2021ء) مرکزی اطلاعات سیکریٹری پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹیرینز و رکن قومی اسمبلی شازیہ عطا مری نے کہا ہے کہ تباہی سرکار کی جانب سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے عوام دشمن فیصلے پر شدید مذمت کرتے ہیں اور نیازی حکومت نے گزشتہ تین ماہ میں 6 مرتبہ پیٹرول مہنگا کر عوام کے اوپر مہنگائی کا بم گرایا گیا ہے۔

شازیہ مری نے کہا کہ عمران نیازی کی اندھی حکومت ملک میں بے روزگاری، مہنگائی اور لوٹ مار کے مشن پر گامزن ہے اور ملک میں رکارڈ مہنگائی اور بے روزگاری کر کے غریب عوام کے ساتھ ظلم کیا جارہا ۔ ان باتوں کا اظہار آج انہوں نے اپنے ایک جاری کردہ بیان میں کیا۔ شازیہ مری نے کہا کہ عمران نیازی اور انکے حواریوں کو عوام کی تکلیفوں کی کوئی بھی فکر نہیں اور وہ ہر آئے روز پیٹرول کی قیمتوں میں اضافہ کرتے جاری ہیں جس کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ پیٹرول مہنگا ہونے سے ملک میں مزید مہنگائی کی شرح میں اضافہ ہوگا اور لوگوں کیلئے زندگی گزارنا مشکل ہوگیا ہے جبکہ جھوٹی سرکار کے عوام کو رلیف دینے کے وعدے دھرے کے دھرے رہ گئے ۔شازیہ مری نے مزید کہا پاکستان پیپلزپارٹی حالیہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کو مسترد کرتی ہے اور مطالبہ کرتی ہے کہ اس فیصلے کو فوری واپس لیا جائے۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات