پیٹرول جس طرح خریدا جائے گا، اسی طرح بیچا بھی جائے گا ،حلیم عادل شیخ

مراد علی شاہ نے مزارت کی تنخواہ اور مراعات بھی واپس نہیں کیں۔ ہم عدالتوں سے بھی رجوع کریں گے،رہنما پی ٹی آئی کی میڈیا سے گفتگو

جمعرات 16 ستمبر 2021 16:56

پیٹرول جس طرح خریدا جائے گا، اسی طرح بیچا بھی جائے گا ،حلیم عادل شیخ
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 ستمبر2021ء) سندھ اسمبلی میں قائد حزب اختلاف حلیم عادل شیخ نے کہا ہے کہ پیٹرول ہمیشہ باہر سے آتا ہے، جس طرح خریدا جائے گا، اسی طرح بیچا بھی جائے گا۔جمعرات کو میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے حلیم عادل شیخ نے کہا کہ مراد علی شاہ کی اسمبلی میں افتتاح ہی جھوٹ سے ہوئی۔ مراد علی شاہ نے مزارت کی تنخواہ اور مراعات بھی واپس نہیں کیں۔

ہم عدالتوں سے بھی رجوع کریں گے۔ ہائیکورٹ کے بعد سپریم کورٹ بھی جائیں گے۔انہوں نے کہا کہ 6 ہزار کی ڈیسک 29 ہزار میں خریدی گئی۔

(جاری ہے)

سردار شاہ اور سعید غنی کہہ رہے ہیں کہ ہم ذمے دار نہیں۔ دادو کے اسکولوں میں بھینسیں پڑھائی جارہی ہیں۔ مرغیاں اور بکریاں پالنے کیلئے 35 کروڑ کی کرپشن کی گئی۔ گندم کے اسکینڈل سے متعلق بھی عدالت سے رابطہ کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ آر او پلانٹ میں کرپشن کی گئی۔ نیب، ایف آئی اے، سپریم کورٹ تک کرپشن کا معاملہ پہنچائیں گے۔ وفاقی حکومت نے ٹریننگ کے نام پر پیسے نہیں کھائے۔ایک سوال کے جواب میں حلیم عادل شیخ نے کہا کہ پاکستان میں پیٹرول ہمیشہ باہر سے آتا ہے۔ پیٹرول جس طرح خریدا جائے گا، اسی طرح بیچا بھی جائے گا۔ پیٹرول کی قیمتیں ہمارے ہاتھ میں نہیں ہیں۔ پیٹرول کی قیمتیں پاکستان میں بہت کم ہیں۔