ترکی کے قونصل جنرل تولگا اچک کی آرٹس کونسل میں صدر محمد احمد شاہ سے ملاقات

پاک ترک فن و ثقافت کے فروغ کے لئے مشترکہ اقدامات کئے جائیں گے

Umer Jamshaid عمر جمشید جمعرات 16 ستمبر 2021 17:59

ترکی کے قونصل جنرل تولگا اچک کی آرٹس کونسل میں صدر محمد احمد شاہ سے ..
 کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 16 ستمبر2021ء) ترکی کے قونصل جنرل تولگا اچک نے جمعرات کے روز صدر آرٹس کونسل محمد احمد شاہ سے ان کے دفتر میں ملاقات کی اور باہمی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔ ترک قونصل جنرل نے صدر آرٹس کونسل محمد احمد شاہ کے فن و ثقافت کی ترویج کے لئے کئے جانے والے اقدامات کو سراہتے ہوئے کہا کہ آرٹس کونسل کراچی نے جس کم وقت میں ترقی کی منازل طے کی ہیں وہ بلاشبہ قابلِ ستائش ہیں۔

آرٹس کونسل اب حقیقی معنوں میں فن و ثقافت کا مرکز بن چکا یہ ادارہ اب بین الاقوامی شہرت حاصل کر چکا۔ ترک و پاکستان فن و ثقافت کو دونوں ممالک کے عوام تک پہنچانے کے لیے مشترکہ کوششوں کی ضرورت ہے۔،ملاقات میں طے پایا کہ ترکی کی حکومت اور آرٹس کونسل کراچی کے باہمی اشتراک سے پاک ترک فن و  ثقافت کے فروغ کے لئے مشترکہ اقدامات کئے جائیں۔

(جاری ہے)

فن و ثقافتی وفود کا تبادلے اور دونوں ممالک کی تقافت کو ایک دوسرے کے عوام تک پہنچائی جاۓ ۔

، اس موقع پر  صدر آرٹس کونسل محمد احمد شاہ نے ترک قونصل جنرل تولگا چک کو آرٹس کونسل آف پاکستان کراچی میں خوش آمدید کہتے ہوئے کہا کہ ترکی پاکستان کا برادر ملک ہے دونوں ممالک کے درمیان دوستانہ تعلقات نہ صرف حکومتوں کی سطح پر ہیں  بلکہ عوامی سطح پر بھی بہت مضبوط ہیں ۔ فن و ثقافت کے اشتراک سے عوامی سطح پر یہ تعلقات مذید مضبوط ہوں گے ۔ انہوں نے کہا کہ آرٹس کونسل آف پاکستان پاک ترک فن و ثقافت کے فروغ اور باہمی اشتراک کے لیے ہر ممکن تعاون فراہم کرے گی ۔

متعلقہ عنوان :