Live Updates

نااہل حکومت معیشت کی مضبوطی کے نام نہاد دعوے کرتی ہے لیکن عوام پر معاشی بوجھ ڈال رہی ہے

پٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں 5 روپے اضافہ مہنگائی کے سونامی میں غرق عوام پر ظلم ہے : حمزہ شہباز

جمعرات 16 ستمبر 2021 21:14

نااہل حکومت معیشت کی مضبوطی کے نام نہاد دعوے کرتی ہے لیکن عوام پر معاشی ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 ستمبر2021ء) پنجاب اسمبلی میں قائد حزب اختلاف حمزہ شہباز نے کہا ہے کہ پٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں 5 روپے اضافہ مہنگائی کے سونامی میں غرق عوام پر ظلم ہے،تبدیلی کا یہ سبز باغ پاکستان کو بہت مہنگا پڑ رہا ہے۔ نااہل حکومت معیشت کی مضبوطی کینام نہاد دعوے کرتی ہے لیکن عوام پر معاشی بوجھ ڈال رہی ہے۔ اپنے بیان میں انہوںنے کہاکہ ڈالر بھی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ چکا ہے شوگر بلڈ پریشر کی ادویات میں بھی 17 فیصد اضافہ ہوا ہے۔

(جاری ہے)

حکومتی ترجمانوں کی فوج اب عوام پر احسان دھرنے کو پیٹرول کی قیمت کے دنیا سے تقابلی جائزے کی پریس کانفرنسیں کریں گے۔ مہنگائی کنٹرول کرنے کی اس حکومت میں نہ صلاحیت ہے اور نہ ہی ارادہ مہنگائی پہلے ہی 13 فیصد تک پہنچ چکی ہے۔ کم آمدن والے افراد کیلئے مہنگائی کی شرح 17 فیصد پرپہنچی ہوئی ہے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ ان پر بم بن کر گرے گا۔ تحریک انصاف مہنگائی کی چکی میں عام آدمی کا تیل نکال رہی ہے آٹا ، چینی ، پیٹرول سمیت کون سی ایسی چیز ہے جسے اس حکومت میں مہنگائی کا جن نہ کھا گیا ہو ۔اس حکومت میں پاکستان نے صرف ایک چیز میں ترقی کی ہے اور وہ ہے مہنگائی جنوب ایشیائی ممالک میں پاکستان میں مہنگائی بلند ترین سطح پر ہے۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات