رکن جماعت اسلامی کوئٹہ صحافی سید محمد ذکی کی والدہ انتقال کر گئی

جمعرات 16 ستمبر 2021 21:48

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 ستمبر2021ء) رکن جماعت اسلامی کوئٹہ ،صحافی سید محمد ذکی،سید محمد بلال ،سیدفرحاداحمد کی والدہ انتقال کر گئی انہیں کوئٹہ کے مقامی قبرستان میں سپرک خا ک کردی گئی فاتحہ خوانی سید محمد ذکی کی رہائش گاہ کے قریب جامع مسجد سلطان اے ون سٹی بروری کوئٹہ میں ہوگی دریں اثناء جماعت اسلامی کے صوبائی امیرمولانا عبدالحق ہاشمی جنرل سیکرٹری ہدایت الرحمان بلوچ ،نائب امراء بشیراحمدماندائی ،مولانا عبدالکبیر شاکر ،زاہدا ختر بلوچ ،ڈاکٹرعطاء الرحمان ،مولانا حافظ محمد اسماعیل مینگل ،میر محمد عاصم سنجرانی ،امیر جماعت اسلامی کوئٹہ حافظ نورعلی ، الخدمت فائونڈیشن بلوچستان کے صدر انجینئر جمیل احمدکرد ،مولانا عبدالحمید منصوری ،مرتضیٰ خان کاکڑ ، انجینئرعبدالمجید بادینی ، حافظ خالد الرحمان شاہوانی ،سلطان محمد محنتی ،صوبائی سیکرٹری اطلاعات عبدالولی خان شاکر نے سید محمد ذکی سے ان کی والدہ کے انتقال پردکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے مرحومہ کی مغفرت درجات کی بلندی اورپسماندگان کیلئے صبرجمیل کی دعاکی ۔