مسلم لیگ(ن) نے پیٹرولیم قیمتوں میں اضافے کیخلاف پنجاب اسمبلی میں مذمتی قرارداد جمع کرادی

جمعرات 16 ستمبر 2021 21:59

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 ستمبر2021ء) مسلم لیگ(ن) کی رکن پنجاب اسمبلی حناپرویز بٹ نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کیخلاف پنجاب اسمبلی میں مذمتی قرارداد جمع کرادی۔یہ ایوان پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ مسترد کرتا ہے۔

(جاری ہے)

پیٹرول کی قیمت میں 5روپے اضافہ قابل مذمت ہے۔عام آدمی پہلے ہی مہنگائی کی چکی میں پس رہا ہے۔ہر پندرہ دن بعد پیٹرول کی قیمت میں اضافہ عوام دشمن حکومت کا واضع ثبوت ہے۔وزیرخزانہ شوکت ترین بھی اسد عمر اور حفیظ شیخ کی پالیسیوں پر گامزن ہیں۔موجودہ حکومت عوام کو ریلیف فراہم کرنے میں بری طرح ناکام ہوگئی ہے۔