ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن پشین کا ضلع کے مسائل کے حل کیلئے 18 ستمبر کو آل پارٹیز کانفرنس کاانعقاد

جمعرات 16 ستمبر 2021 22:11

پشین (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 ستمبر2021ء) ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن پشین نے ضلع پشین کے مسائل کے حل کیلئے 18 ستمبر کو آل پارٹیز کانفرنس کے انعقاد کا اعلان کرتے ہوئے تمام سیاسی اور مذہبی پارٹیوں، ٹریڈ تنظیموں اور منتخب نمائندوں کو مشترکہ موقف اپنانے کی دعوت دی ہے، ان خیالات کا اظہار ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن پشین کے صدر عبدالمناف بادیزئی ایڈوکیٹ اور جنرل سیکرٹری میروائس خان بٹے زئی ایڈوکیٹ نے دیگر کابینہ کے ہمراہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے پشین بار کے آراکین نے مجوزہ ڈویژنل ہیڈ کوارٹر کی پشین سے دوسرے علاقے میں منتقلی، میونسپل کارپوریشن پشین کے خاتمے، پشین کی دو اضلاع میں تقسیم کے منصوبے میں تاخیری حربے، سوئی سدرن گیس کمپنی کی جانب سے سلو گیس چارجز کے نام پر صارفین کا استحصال، پشین پولیس آفیسران کے ناجائز کوئٹہ تبادلہ، بلوچستان یونیورسٹی سب کیمپس پشین کی کوئٹہ منتقلی اور جعلی ڈومیسائل کے اجرا جیسے عوامی مسائل کے سلسلے میں آل پارٹیز کانفرنس کے انعقاد کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ پشین کے عوام لاوارث نہیں کسی کو بھی یہاں کے عوام کا استحصال اور انہیں اپنے حقوق سے محروم کرنے کی اجازت نہیں دی جاسکتی ہے، انہوں نے کہا کہ پشین کو آٹھ سال قبل ڈویژن بنانے کا فیصلہ کرلیاگیاتھا، جس کیلئے جگہ کا تعین بھی کرلیاگیا لیکن اس منصوبے کو پس وپشت ڈال کر اب ڈویژنل ہیڈکوارٹر کو دوسرے علاقے منتقل کرنے کی سازشیں کیجارہی ہے، انہوں نے کہا کہ اس طرح میونسپل کارپوریشن پشین کو بھی دوبارہ میونسپل کمیٹی میں تبدیل کرنے کی کوششیں ہورہی ہیں، انہوں نے کہا کہ پشین پولیس کے ایک درجن سے زائد آفیسران سمیت ساٹھ اہلکاروں کا کوئٹہ تبادلہ کرکے پشین میں آمن وآمان کی صورتحال کا مسلہ پیداکیاگیا ہے، سوئی سدرن گیس کمپنی نے سلو چارجز کے نام پر صارفین کو ہزاروں روپے کے بل کی مد میں استحصال شروع کیا ہے، جس پر پشین کے وکلا کسی بھی طرح خاموش تماشائی کا کردار ادا نہیں کرسکتے ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ اس سلسلے میں پشین کے سیاسی جماعتوں کے ساتھ ملکر 18 ستمبر کو آل پارٹیز کانفرنس کا انعقاد کیا جارہا ہے، جس میں علاقے کے تمام سیاسی پارٹیوں، منتخب نمائندوں، انجمن تاجران اور قبائیلی عمائیدین، سماجی اور ٹریڈ تنظیموں کو دعوت دی گئی ہے،انہوں نے کہا کہ پشین بار ایسوسی ایشن نے مذکورہ اجتماعی اور اہم مسلوں پر حالات کی نزاکت کو سمجھتے ھوے 18ستمبر کو پشین کے تمام سیاسی پارٹیوں کے نمائندوں عوامی نمائندے تاجروں، ٹرانسپورٹرز، سرکاری ملازمین۔

طلبا یونین اور دیگر سٹیک ھولڈرز کو مندرجہ اجتماعی مسائل پر ال پارٹیز کانفرنس کے دعوت نامے بیج رہے ہیں ڈسٹرک بار ایسوسی ایشن نے بہت انتظار کے بعد یہ محسوس کیا کہ درج شدہ مسائل کو حل کرنے کیلئے ہمیں سب کو متحد و منظم ھو کر جدوجہد کرنی ہے کیونکہ ضلع پشین آبادی اور رقبہ کے لحاظ سے صوبے کا سب سے بڑا اور وسیع و عریض ضلع ہیں لاکھوں کے آبادی پر مشتمل ضلع کے ساتھ سوتیلی ماں کا سلوک ہورہا ہے حالانکہ گزشتہ مردم شماری میں اس کی آبادی ساڑے سات لاکھ آبادی سے زیادہ تھی مگر اس سے کم آبادی والے اضلاع کو تمام وسائل دستیاب ھو رہے ہیں مگر یہاں موجود وسائل کو کم کرنے کی کوشش ہو رہی ہیں جوکہ ہمیں کسی صورت منظور نہیں، ڈسٹرک بار ایسوسی ایشن نے سیاسی پارٹیوں۔

طلبا یونین۔تاجر۔ٹرانسپورٹرز۔عوامی نمائندے ودیگر کو کھول کے دعوت نامے دے رہے ہیں اور آپ آکر ہمیں اس کانفرنس میں شرکت کرے اس پر اجتماعی مسائل پر اپنی قیمتی رائے اور تجاویز دے دیں اور حل کرنے کیلئے مشترکہ طور جدوجہد کرینگے، انہوں نے کہا کہ یہ مسلہ بھی باری ہیں کہ معزز رکن جناب ایڈوکیٹ ساجد خان ترین نے ہائی کورٹ میں چیلنج کیا ہیں مگر ضلع پشین کے ضلعی انتظامیہ جان بوجھ کر کے ہائی کورٹ کو معلومات فراہم نہیں کرتے لہذا ہمارا مطالبہ ہیں کہ جعلی ڈومیسائل کے رپورٹ جلد از جلد ہائی کورٹ کو ارسال کرائیں تاکہ ہمارے بچوں کے مستقبل کا فیصلہ ہائی کورٹ کریں جعلی ڈومیسائل سارے پشین کے عوام کے حقوق پر ڈھاکہ ہیں ان مسائل کا حل صرف اور صرف ہمارے ساتھ دیں اور حل ہی ہمارے ذریعے ممکن ہے۔