تاریخ میں پہلی بارعام شہری تفریح کیلئے خلامیں پہنچ گئے

جمعرات 16 ستمبر 2021 23:08

تاریخ میں پہلی بارعام شہری تفریح کیلئے خلامیں پہنچ گئے
نیویا رک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 ستمبر2021ء) تاریخ میں پہلی بارعام شہری تفریح کیلئے خلامیں پہنچ گئے۔میڈیا رپورٹ کے مطابق چارعام شہریوں کو لیکر امریکی خلائی کمپنی اسپیس ایکس کے خلائی شٹل نے زمین کے گرد چکر لگانا شروع کردیا۔

(جاری ہے)

یہ چاروں افراد تین دن تک خلا کی سیر کریں گے۔خلا میں بال کیسے دھوئیں گی کھانا کیسے کھائیں گے ورزش کیسے کریں گی امریکی سرکاری خلائی ادارے ناسا کے خلابازوں نے خلائی سیاحوں کو مفید مشورے دئیے ہیں۔اس مشن کو ’انسپیریشن 4‘ کا نام دیا گیا ہے جو امریکی ریاست کیلی فورنیا کے لانچ پیڈ سے خلا میں پہنچا۔

متعلقہ عنوان :