سدھارتھ اور شہناز کی یادگار تصویر دیکھ کر مداح رو پڑے

تصویر دیکھنے کے بعد ایک منٹ کیلئے ایسا لگا جیسے دل بند ہوگیا ہو، تصویر نے رلا دیا،سوشل میڈیا صارفین

جمعرات 16 ستمبر 2021 23:10

ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 ستمبر2021ء) گزشتہ دنوں دل کا دورہ پڑنے کی وجہ سے دٴْنیا سے کوچ کرجانے والے بھارتی اداکار سدھارتھ شکلا اور اٴْن کی گرل فرینڈ شہناز گِل کی یادگار تصویر دیکھ کر مداح رو پڑے۔انسٹاگرام پر ایک پیرازی اکاؤنٹ کی جانب سے سدھارتھ شکلا اور شہناز گِل کی ایک یادگار تصویر شیئر کی گئی ہے۔تصویر میں سدھارتھ شکلا اور شہناز گِل ہنستے ہوئے نظر آرہے ہیں اور شہناز اپنے بوائے فرینڈ کے بال پکڑ رہی ہیں۔

(جاری ہے)

بھارتی میڈیا رپورٹس میں بتایا جارہا ہے کہ سدھارتھ شکلا اور شہناز گل کی یہ تصویر کسی پراجیکٹ کی شوٹنگ کے دوران لی گئی تھی۔سدھارتھ شکلا اور شہناز گل کی تصویر دیکھ کر اٴْن کے لاکھوں مداح افسردہ ہوگئے اور جذباتی تبصرے شروع کردیئے۔ایک صارف نے لکھا کہ ’یہ تصویر دیکھنے کے بعد ایک منٹ کے لیے اٴْن کا دل ایسا لگا کہ جیسے بند ہوگیا ہو۔‘ایک اور صارف نے لکھا کہ ’سدھارتھ اور شہناز کی اس تصویر نے اٴْنہیں رٴْلا دیا ہے۔‘مارننگ اسٹار نامی صارف نے لکھا کہ ’سدناز ہمیشہ اٴْن کے دلوں میں زندہ رہیں گے‘۔

متعلقہ عنوان :