راولپنڈی پولیس کی ناجائز اسلحہ رکھنے والوں کیخلاف کارروائی ،7ملزمان گرفتار ،مقدمات درج

ناجائز اسلحہ رکھنے والوں کے خلاف کاروائیاں جاری رکھی جائیں،ڈویژنل ایس پیز

جمعرات 16 ستمبر 2021 23:44

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 ستمبر2021ء) راولپنڈی پولیس نے ناجائز اسلحہ رکھنے والوں کیخلاف کارروائی کرتے ہوئی7ملزمان گرفتار کر کے اسلحہ معہ ایمونیشن برآمد کر کے مقدمات درج کرلئے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ایس ایچ اوصادق آبادنے اپنی ٹیم کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے ملزم آفتاب احمد کو گرفتار کرلیا، ملزم کے قبضہ سے 01پستول30بور برآمد ہوا، ایس ایچ اونصیر آباد نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئی02 ملزمان شیراز اور شہریار خان کو گرفتار کرکے ملزمان کے قبضہ سی02پستول30بور معہ ایمونیشن برآمدکیے، ایس ایچ اوسول لائن نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے ملزم عدنان نذیر کو گرفتا رکرلیا، ملزم کے قبضہ سی01پستول30بور معہ ایمونیشن برآمد ہوا، ایس ایچ او صدر واہ نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے ملزم یاسرکو گرفتا رکرکے ملزم کے قبضہ سی01پستول30بور برآمدکیا،ایس ایچ او صدر بیرونی نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے 02ملزمان انعام اللہ اور گوہر الرحمن کو گرفتا رکرلیا، ملزمان کے قبضہ سی02پستول30 بور معہ ایمونیشن برآمدہوئے، ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کرلیے گئے ،ڈویژنل ایس پیز کا کہنا تھا کہ ناجائز اسلحہ رکھنے والوں کے خلاف کاروائیاں جاری رکھی جائیں۔

متعلقہ عنوان :