لاہور ہائیکورٹ کا پی سی بی کومنصوبے کے لئے این اوسی کے اجرا ء کاحکم

جمعرات 16 ستمبر 2021 23:49

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 ستمبر2021ء) لاہور ہائیکورٹ نے زیرزمین پانی کے تحفظ اورماحولیاتی آلودگی سے متعلق کیس کی سماعت کے دوران پاکستان کرکٹ بورڈ کوقذافی سٹیڈیم میں منصوبہ کے لئے این اوسی جاری کرنے کا حکم دیدیا ۔ لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس جسٹس شاہدکریم نے بارش کے پانی کو محفوظ بنانے کے منصوبے کے لئے احکامات جاری کرتے ہوئے ریمارکس دئیے کہ پی سی بی بارشی پانی کے تحفظ کے لئے واساکے ساتھ تعاون کرے۔

(جاری ہے)

دوران سماعت فاضل عدالت نے کوآپریٹوہائوسنگ سوسائٹیزکوواساکے سیوریج کنکشن کے واجبات کی ادائیگی کاحکم بھی دیا۔ واٹر اینڈ انوائرمنٹل کمیشن کی جانب سے سید کمال حیدر پیش ہوئے اورفاضل عدالت کواقدامات بارے آگاہ کیا۔سماعت کے دوران فاضل عدالت کو بتایا گیا کہ کوآپریٹوہاسنگ سوسائٹیزڈیڑھ ارب کے واجبات ادانہیں کررہیں،شہر میں28 مختلف سروس اسٹیشنز کو چیک کیا گیا،14سروس سٹیشنزپر ری سائیکلنگ پلانٹ آپریشنل پائے گئے ، 10ری سائیکلنگ پلانٹ نان آپریشنل پائے گئے، واٹر کمیشن نے 3سروس اسٹیشنز کوسیل جبکہ ایک کے مالک کیخلاف مقدمہ درج کیاگیا