مریم نواز نے نوازشریف اور شہبازشریف کے درمیان اختلافات کا جواب دے دیا
کسی بھی جمہوری جماعت میں اختلاف ہوسکتے ہیں، نواز شریف اور شہبازشریف کی قیادت پر سب متفق ہیں، کارکن اور پارٹی ارکان دشمن کے کسی پروپیگنڈے پر کان نہ دھریں۔ مرکزی نائب صدر مسلم لیگ ن کا پارٹی اجلاس سے خطاب
ثنااللہ ناگرہ جمعرات 16 ستمبر 2021 19:45
(جاری ہے)
اجلاس میں بہاولپور ڈویژن میں پارٹی کی تنظیمی سرگرمیوں کا جائزہ لیا گیا۔ اجلاس سے پارٹی کی نائب صدر مریم نواز نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سب کو کینٹونمنٹ بورڈ الیکشن میں مسلم لیگ(ن) کی کامیابی پہ سب کو بہت مبارکباد پیش کرتی ہوں، اللہ تعالیٰ کا شکر ادا کرتے ہیں۔
جن حالات کا ہمیں سامنا ہے، ان حالات میں اس کامیابی کو آپ دس گنا نہیں سوگنا سمجھیں۔ انہوں نے کہا کہ نواز شریف وہ واحد شخص ہے جس کو چار نسلیں اپنا لیڈر تسلیم کرتی ہیں۔ میاں صاحب ناقابل شکست کیوں ہیں؟ اللہ تعالیٰ کے فضل سے نوازشریف کے علاوہ کون ہے جو پچھلی 4 دہائیوں سے پاکستان کا سب سے بڑا لیڈر ہے؟ اس کی وجہ یہ ہے کہ قرآن کہتا ہے حق اور سچ کے ساتھ کھڑے ہوجاؤ قرآن کہتا ہے حق کی بات کرو۔ انہوں نے کہا کہ کسی جماعت کے اندر بھی اختلاف ہوسکتا ہے، یہ جمہوری جماعت ہے، ایسا نہیں ہے کہ کوئی کھڑا ہوکر قیادت پر سوال اٹھائے گا، جب قیادت کی بات آتی ہے تو میاں نواز شریف اور شہبازشریف کی قیادت پر سب متفق ہیں، کارکن اور پارٹی ارکان دشمن کے کسی پروپیگنڈے پر کان نہ دھریں۔ اجلاس میں سیکرٹری جنرل احسن اقبال نے کہا کہ تمام ڈویژن 30 دن میں تنظیم سازی مکمل کریں، 35 سال سے کم عمر افراد کو زیادہ نمائندگی دیں، انتخابی تیاریاں شروع کردیں، یہی تیاری ہمیں آنے والے وقت میں دھندلی روکنے میں مدد دے گی۔پارٹی صدر پنجاب رانا ثناءاللہ نے کہا کہ حکومت سیاسی مخالفین کی آواز کو دبانے کی پوری کوشش کررہی ہے، جعلی احتساب سے ڈرنے والے نہیں، ن لیگ چٹان کی طرح مضبوط ہے، مسلم لیگ ن کا ہر رکن اپنی لیڈرشپ کے ساتھ کھڑا ہے۔ خرم دستگیر نے کہا کہ پارٹی عہدیدار پارٹی کو مضبوط کرنے میں اپنا کردار ادا کریں، پارٹی کو بچانا اور منظم کرنا ہماری ذمہ داری ہے۔مزید اہم خبریں
-
بلوچستان کی 14 رکنی کابینہ نے حلف اٹھا لیا
-
کراچی، غیر ملکیوں کی گاڑی پر حملہ کرنے والے دہشتگردوں کی شناخت بارے تفصیلات سامنے آگئیں
-
سعودی عرب کے نائب وزیر دفاع جنرل طلال بن عبداللہ آل سعود کی پاک فوج کے سربراہ جنرل سید عاصم منیر سے ملاقات، دفاعی تعاون کو مزید فروغ دینے کے اقدامات پر تبادلہ خیال
-
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی کراچی کے علاقے لانڈھی میں خودکش حملے کی مذمت
-
عدالتوں میں زیر سماعت مقدمات کو زیر بحث نہیں لایا جا سکتا،سپیکر قومی اسمبلی
-
لاہور ہائیکورٹ کا ڈپٹی ڈائریکٹر ماحولیات لاہور اور ڈپٹی ڈائریکٹر شیخوپورہ کو فوری تبدیل کرنے کا حکم
-
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کا کچے کے علاقے میں مشترکہ آپریشن کرنے کا فیصلہ
-
ورلڈ پریس فوٹو ایوارڈ: مردہ بچی کو تھامے فلسطینی خاتون کی تصویر کو
-
ٹوبہ ٹیک سنگھ ،باپ ،بھائی کے ہاتھوں قتل ہونے والی ماریہ کی ڈی این رپورٹ میں زیادتی کے شواہدنہیں ملے
-
پاکستان میں سال 2023 کے دوران موبائل فون صارفین کی تعداد میں 37 لاکھ کی ریکارڈ کمی
-
اینٹ کا جواب پتھر سے دیا جائیگا،دہشتگردوں سے مذاکرات نہیں ہونگے،اعظم نذیر تارڑ
-
رمضان شوگر مل ریفرنس کیس وزیراعظم شہبازشریف اور حمزہ شہبازکی حاضری سے معافی کی درخواست منظور
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.