Live Updates

لاہور سے کراچی جانے والی پرواز میں تکنیکی خرابی، 18 اراکین سندھ اسمبلی بھی جہاز میں موجود

تمام اراکین اسمبلی کسی تقریب میں شرکت کے لیے کراچی سے لاہور آئے تھے،خرابی کے بعد فلائٹ کو ٹیک آف پوائنٹ سے واپس رن وے پر پہنچایا گیا، ذرائع

Danish Ahmad Ansari دانش احمد انصاری جمعرات 16 ستمبر 2021 21:29

لاہور سے کراچی جانے والی پرواز میں تکنیکی خرابی، 18 اراکین سندھ اسمبلی ..
لاہور (اُردو پوائنٹ، اخبار تازہ ترین، 16ستمبر 2021) لاہور سے کراچی جانے والی پرواز میں تکنیکی خرابی، 18 اراکین سندھ اسمبلی بھی جہاز میں موجودتھے۔ تفصیلات کے مطابق لاہور سے کراچی آنے والی نجی کمپنی کی پرواز تکنیکی خرابی کی وجہ سے تاخیر کا شکار ہوگئی، اس پرواز میں 18 اراکین سندھ اسمبلی بھی موجود تھے۔نجی ٹی وی کے مطابق لاہور سے کراچی جانے والی نجی پرواز پی اے 405 تکنیکی مسئلے کی وجہ سے تاخیر کا شکار ہوئی۔

اس پرواز میں تحریک انصاف کے 7، ایم کیو ایم کے 9 اور پاکستان پیپلزپارٹی کے 2 اراکین صوبائی اسمبلی سوار تھے۔

(جاری ہے)

تمام اراکین اسمبلی کسی تقریب میں شرکت کے لیے کراچی سے لاہور آئے تھے۔ذرائع کے مطابق خرابی کے بعد فلائٹ کو ٹیک آف پوائنٹ سے واپس رن وے پر پہنچایا گیا۔اس پرواز میں اراکین سندھ اسمبلی سمیت دیگر مسافر سوار تھے، جنہیں انتظامیہ نے خرابی کے باوجود بھی لاؤنج میں منتقل نہیں کیا۔گرمی، حبس اور گٹھن ہونے کی وجہ سے مسافر پریشان ہوئے تو انہوں نے شور شرابہ کیا۔مسافروں کو ایک گھنٹے سے زائد وقت گزرنے کے باوجود بھی انتظامیہ نے کوئی جواب دیا اور نہ ہی وجہ بتائی۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات