کوئٹہ،پشتونخوا سٹوڈنٹس آرگنائزیشن کے مرکزی ، تمام زونل اور ان کے ذیلی تنظیموں کو تحلیل کردیا گیا ،پشتونخواملی عوامی پارٹی اعلامیہ

جمعرات 16 ستمبر 2021 22:30

۔ کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 ستمبر2021ء) پشتونخواملی عوامی پارٹی کے مرکزی سیکرٹریٹ کے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ پشتونخوا سٹوڈنٹس آرگنائزیشن کے مرکزی ، تمام زونل اور ان کے ذیلی تنظیموں کو تحلیل کردیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

بیان میں کہا گیا ہے کہ پشتونخوا اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن کو اس کے منشور اور آئین کے تحت منظم اور متحد کرنے اور چلانے کیلئے پشتونخوامیپ کے چیئرمین محمود خان اچکزئی نے دو اراکین پر مشتمل کمیٹی تشکیل دی ہے جو پارٹی کے سینئر ڈپٹی چیئرمین مختار خان یوسفزئی اور پارٹی کے مرکزی سیکرٹری عبدالرحیم زیارتوال پر مشتمل ہوگی۔

پارٹی چیئرمین محمود خان اچکزئی نے کمیٹی کو ہدایت کی ہے کہ وہ پشتونخوا اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن کو منظم کرنے کے کام کا جلد سے جلد آغاز کریں

متعلقہ عنوان :