آرمی چیف سے اقوام متحدہ کے ہائی کمشنر برائے مہاجرین کی ملاقات

افغانستان کو انسانی بحران سے بچانے کے اقدامات کیے جائیں، آرمی چیف کا عالمی برادری پر زور

جمعرات 16 ستمبر 2021 22:40

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 ستمبر2021ء) چیف آف آرمی اسٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ نے عالمی برادری پر زور دیا ہے کہ وہ افغانستان کو انسانی بحران سے بچانے کے لیے اقدامات کرے۔

(جاری ہے)

پاک فوج کے شعبہ تعلقاتِ عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق اقوام متحدہ کے ہائی کمشنر برائے مہاجرین نے گورنمنٹ ہیڈ کوارٹر (جی ایچ کیو) راولپنڈی کا دورہ کیا اور آرمی چیف جنرل قمر باجوہ سے ملاقات کی جس میں باہمی دلچسپی، علاقائی سیکیورٹی اور افغانستان کی نئی صورت حال پر تبادلہ خیال اور افغانستان میں انسانی بنیادوں پرامدادی کاموں پربھی تبادلہ خیال کیاگیا۔

چیف آف آرمی اسٹاف نے زور دیا کہ افغانستان میں انسانی بحران سے بچنے کیلئے عالمی برادری کوششیں کرے۔ آرمی چیف نے یو این ایچ سی آر کی بحران میں کلیدی کردارکی تعریف کی۔ یواین ہائی کمشنر نے چالیس لاکھ افغان مہاجرین کی میزبانی پر پاکستان کی خدمات کو سراہا اور اقدامات کی تعریف کی۔ یاد رہے کہ گزشتہ 4 دہائیوں (چالیس سالوں) کے دوران پاکستان نے 40لاکھ سے زائد افغان مہاجرین کی میزبانی کی۔