وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان سے چیئر مین سینیٹ محمد صادق سنجرانی کی ملاقات

اپوزیشن کی تحریک عدم اعتماد کی بعد کی صورتحال اور صوبے کی مجموعی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال

جمعرات 16 ستمبر 2021 22:40

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 ستمبر2021ء) وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان سے چیئر مین سینیٹ محمد صادق سنجرانی کی ملاقات ،اپوزیشن کی تحریک عدم اعتماد کی بعد کی صورتحال اور صوبے کی مجموعی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال جمعرات کو وزیراعلی بلوچستان جام کمال خان سے چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی نے وزیراعلی ہاؤس میں ملاقات کی ملاقات میں سینیٹرز سرفراز احمد بگٹی، منظور خان کاکڑ، عبدالقادر، نصیب اللہ بازئی، اراکین قومی اسمبلی نوابزادہ خالد خان مگسی، سردار اسرار ترین، نوابزادہ عامر خان مگسی، بی اے پی کے رہنما ملک شہریار خان، میر اعجاز سنجرانی اور سابق وفاقی وزیر میر دوستین ڈومکی موجودتھے ملاقات میں اپوزیشن کی تحریک عدم اعتماد کی بعد کی صورتحال اور صوبے کی مجموعی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا