Live Updates

دہشتگرد گروپوں کو معافی دینا ہزاروں قربانیوں کی توہین ہے،بلاول بھٹو زرداری

مذہبی انتہا پسندوں کو خوش کرنے کی عمران خان کی پالیسی آنے والے وقت میں ہمارا پیچھا کرے گی، بیان

جمعہ 17 ستمبر 2021 16:56

دہشتگرد گروپوں کو معافی دینا ہزاروں قربانیوں کی توہین ہے،بلاول بھٹو ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 ستمبر2021ء) چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ دہشتگرد گروپوں کو معافی دینا ہزاروں قربانیوں کی توہین ہے۔سوشل میڈیا پر جاری کیے گئے بیان میں بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ دہشتگرد گروپوں کو معافی کی یکطرفہ پیشکش کا فیصلہ دہشتگردی کا شکار مظلوموں کی توہین ہے۔

(جاری ہے)

بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ مذہبی انتہا پسندوں کو خوش کرنے کی عمران خان کی پالیسی آنے والے وقت میں ہمارا پیچھا کرے گی۔واضح رہے کہ شنگھائی تعاون تنظیم کے 20 ویں سربراہی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیرِ اعظم عمران خان نے کہا کہ بد قسمتی سے دہشت گردی کو مذہب سے جوڑا جاتا ہے، پاکستان نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں اہم کردار ادا کیا ہے۔عمران خان کا کہنا تھا کہ پاکستان نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں 80 ہزار سے زائد جانیں قربان کیں، ہماری معیشت کو دہشت گردی کے خلاف جنگ میں نقصان پہنچا۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات