نیشنل مینز اینڈ ویمنز بیچ تھروبال چیمپئن شپ 15 اکتوبر سےشروع ہو گی

جمعہ 17 ستمبر 2021 16:33

نیشنل مینز  اینڈ ویمنز بیچ تھروبال چیمپئن شپ  15   اکتوبر سےشروع ہو گی
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 ستمبر2021ء) پاکستان تھروبال فیڈریشن کے زیر اہتمام نیشنل مینز اینڈ ویمنز بیچ تھروبال چیمپئن شپ15 اکتوبر  سے کراچی میں شروع ہو گی۔  پاکستان تھروبال فیڈریشن کے سیکرٹری جنرل مقبول آرائیں نے بتایا کہ چیمپئن شپ کی تیاریاں ابھی سے شروع کردی گئی ہیں۔

(جاری ہے)

چیمپئن شپ میں ملک بھر سے مرد اور خواتین کھلاڑی ٹیمیں حصہ لیں گی اور اس سلسلہ میں ملک بھر نو ٹیموں کو  دعوت نامے بھیج دیئے گئے ہیں۔

جن میں پاکستان واپڈا،  پاکستان پولیس، پاکستان نیوی، کلیگن، آغا خان یوتھ سپورٹس بورڈ ، پنجاب، خیبرپختونخوا، سندھ بلوچستان، اسلام آباد، آزاد جموں و کشمیر اور گلگت بلتستان شامل ہیں۔  چیمپئن شپ 17 اکتوبر تک جاری رہے گی۔ چیمپئن شپ کے اختتام پر کامیابی حاصل کرنے والی ٹیموں کے کھلاڑیوں میں میڈلز،  ٹرافیاں اور اسناد تقسیم کئے جائیں گے۔