عمرشریف کی امریکہ منتقلی کے لیے ایئر ایمبولینس (کل)کراچی پہنچے گی

جمعہ 17 ستمبر 2021 17:52

عمرشریف کی امریکہ منتقلی کے لیے ایئر ایمبولینس (کل)کراچی پہنچے گی
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 ستمبر2021ء) لیجنڈ کامیڈین اداکار عمرشریف کی امریکہ منتقلی کے لیے ایئر ایمبولینس کل ( ہفتہ ) کے روز کراچی پہنچے گی ، ایئرایمبولینس میں طبی عملے کے افراد کے علاوہ فیملی کے دوافراد روانہ ہوں گے۔

(جاری ہے)

جمعرات کے روز معروف کامیڈین عمرشریف اور ان کے اہل خانہ کو امریکہ کے ویزے جاری کئے گئے تھے جبکہ ویزے کے لئے عمرشریف کوقونصل خانے آنے سے استثنیٰ دیا گیا تھا۔

عمر شریف کی خواہش کے مطابق اہلیہ زریں عمر ساتھ جائیں گی جبکہ امریکہ میں اداکارہ ریما کے شوہر ڈاکٹر طارق شہاب سرجری کے انتظامات کر رہے ہیں۔خیال رہے سندھ حکومت نے معروف کامیڈین عمر شریف کے علاج کے لیے 4 کروڑ روپے کی رقم جاری کی ہے، رقم ایئر ایمبولینس اور دیگر اخراجات پر خرچ ہوگی۔