چمن اے این پی کے صوبائی صدر و پارلیمانی لیڈر اصغر خان اچکزئی نے بجلی کے دو نئے فیڈرز کا افتتاح کر دیا

Hazrat ali attar حضرت علی عطار جمعہ 17 ستمبر 2021 17:12

چمن اے این پی کے صوبائی صدر و پارلیمانی لیڈر اصغر خان اچکزئی نے بجلی ..
چمن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 17 ستمبر2021ء) عوام کا درینہ مطالبہ حل ہوگیا عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی صدر و پارلیمانی لیڈر اصغر خان اچکزئی نے چمن گریڈ اسٹیشن کے دو نئے  فیڈرز کا باقاعدہ افتتاح کر دیا اس موقع پر ڈپٹی کمشنر ضلع چمن جمعہ داد خان مندوخیل پروجیکٹ منیجر کیسکو کلیم اللہ جوگیزئی سول سوسائٹی انجمن تاجران صحافی حضرات  نے بھی شرکت کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے اضغرخان اچکزئی کا کہنا تھا کہ اے این پی چمن عوام کی بلا تفریق خدمات میں پیش پیش ہے بجلی لوڈشیڈنگ کے باعث عوام کا جینا دوبھر ہوا تھا اب جوکہ کہیں حد تک گریڈ پر  یہ بوجھ کم کردیا ہے اور نئے گریڈ کے قیام سے لوڈشڈنگ میں واضح کمی آئیگی اس موقع پر  شہید امان اللہ اچکزئی کیلئے دعا مغفرت بھی کی گئ ۔