نیوزی لینڈ کا دورہ پاکستان ختم ، شائقین کرکٹ کا مایوسی کا اظہار

پاکستانی سکیورٹی فورسز اور انٹیلی جنس اداروں نے دہشتگردی کے خلاف جنگ میں کامیابیاں حاصل کیں ، ہمیں اپنے اداورں پر فخر ہے ،شائقین کی گفتگو

جمعہ 17 ستمبر 2021 20:46

نیوزی لینڈ کا دورہ پاکستان ختم ، شائقین کرکٹ کا مایوسی کا اظہار
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 ستمبر2021ء) نیوزی لینڈ کرکٹ بورڈ کی جانب سے پہلے میچ کے شروع ہونے سے کچھ دیر قبل ہی سیریز کے خاتمے کے اعلان پر شائقین کرکٹ نے مایوسی کا اظہار کرتے کہا ہے کہ ہمارے پاکستانی سکیورٹی فورسز اور انٹیلی جنس اداروں نے دہشتگردی کے خلاف جنگ میں کامیابیاں حاصل کریں ، آج پاکستان پر امن ملک ہے ، ہمیں اپنے اداروں اور سکیورٹی فورسز پر فخر ہے ۔

تفصیلات کے مطابق سوشل میڈیا پر شائقین کرکٹ نے کیوی ٹیم پر غم و غصے کا اظہار کیا ، کچھ صارفین صورتحال پر بھی میمز بنانے میں مصروف دکھائی دیئے ۔ خصوصی بات چیت کرتے ہوئے محمد زبیر ، اعظم خان ، تنویر کاظمی ، شجاعت حسین و دیگر نے بتایاکہ نیوزی لینڈ ٹیم پاکستان آگئی ہے اور اب سیکورٹی کا جواز بنا کر اچانک دورہ منسوخ کر نا اچھی بات نہیں ہے ۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہاکہ نیوزی لینڈ کی جانب سے یکطرفہ سیریز کو منسوخ کر نا افسوسناک ہے ، انہوںنے کہاکہ ہمارے سکیورٹی اداورں اور سکیورٹی فورسز نے قربانیاں دیکر دہشتگردی کے خلاف جنگ میں کامیابیاں حاصل کیں ، آج پاکستان پر امن ملک ہے ہمیں اپنے اداروں پر فخر ہے ۔ یاد رہے کہ پاکستان اور نیوزی لینڈ کے خلاف سیریز منسوخ کر دی گئی ہے، نیوزی لینڈ کی جانب سے کہا گیا ہے کہ سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر کھلاڑیوں کو میدان میں نہیں اتار سکتے۔واضح رہے کہ اس سے پہلے نیوزی لینڈ کے سیکیورٹی ادارے پاکستان کو کلئیر کر چکے تھے لیکن میچ سے چند منٹ دورے کو ختم کرنے کا اعلان کیا گیا۔