اپنی فاؤنڈیشن کی مدد سے پاکستان کے ہر شہر کو تعلیم یافتہ بنانا چاہتی ہوں، رابی پیرزادہ

خواتین کو رزق ،بچوں کو علم دینا ہے ،مجھے آپ سے صرف دعائیں اور مثبت سوچ چاہیے، ٹوئٹ

جمعہ 17 ستمبر 2021 21:29

اپنی فاؤنڈیشن کی مدد سے پاکستان کے ہر شہر کو تعلیم یافتہ بنانا چاہتی ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 ستمبر2021ء) پاکستان شوبز انڈسٹری کو خیرباد کہہ کر سماجی کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینے والی سابقہ گلوکارہ رابی پیرزادہ نے کہا ہے کہ وہ اپنے فاؤنڈیشن کی مدد سے پاکستان کے ہر شہر کو تعلیم یافتہ بنانا چاہتی ہیں۔رابی پیرزادہ نے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر اپنی تصویر شیئر کی ہے جو اٴْن کو پیش آنے والے حادثے کے بعد کی ہے۔

(جاری ہے)

رابی پیرزادہ نے اپنی تصویر شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا کہ ’انشاء اللہ!میرا اگلا قدم کراچی ہے، مجھے پاکستان کا ہر شہر تعلیم یافتہ بنانا ہے۔‘اٴْنہوں نے لکھا کہ ‘مجھے خواتین کو رزق اور بچوں کو علم دینا ہے لہٰذا جو لوگ ہمارے ساتھ ہیں وہ پاکستان کے ساتھ ہیں‘۔سابقہ گلوکارہ نے مزید لکھا کہ ’مجھے آپ سے صرف دعائیں اور مثبت سوچ چاہیے‘۔ اپنے اگلے ٹوئٹ میں رابی پیرزادہ نے لکھا کہ ’دو روز قبل کراچی میں مجھے ایک حادثہ پیش آیا تھا لیکن الحمداللہ ! میں اب بالکل ٹھیک ہوں‘۔رابی پیرزادہ نے مزید لکھا کہ ’مجھے یہ درد محسوس نہیں ہوتا کیونکہ یہ دٴْنیا بہت ظالم ہے‘۔