سٹی ٹریفک پولیس نے 47 مرتبہ ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے والی گاڑی کو دھر لیا

Tariq Majeed Khokhar طارق مجید کھوکھر جمعہ 17 ستمبر 2021 18:00

سٹی ٹریفک پولیس نے 47 مرتبہ ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے والی گاڑی ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 17 ستمبر2021ء) 53 ای چالان/ کمرشل گاڑی پکڑی گئی ،سٹی ٹریفک پولیس نے 47 مرتبہ ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے والی گاڑی کو دھر لیا، ڈرائیور نے 06 مرتبہ ٹریفک سگنل کیخلاف ورزی کی، 47 مرتبہ حد رفتار سے تجاوز کرنے کی خلاف ورزی کی، ڈرائیور کو 39 ہزار 500 روپے جرمانہ عائد، کوسٹر کو تھانہ فیصل ٹاؤن میں بند کروا دیا گیا، واجبات جمع کروانے پر گاڑی حوالے کی جائے گی، 20 ہزار سے زائد ای چالان نادہندہ گاڑیوں کے کاغذات کو قبضہ میں لیا گیا،سٹی ٹریفک پولیس کی 17 ٹیمیں ای چالان نادہندہ گاڑیوں کے خلاف کارروائی بھی کررہی ہیں، ٹریفک وارڈنز کو ڈیوائسز اور پرنٹر بھی فراہم کئے گئے ہیں، ڈیوائسز کی مدد سے باآسانی ای چالان نادہندہ گاڑیوں کا پتہ کیا جاسکتا ہے، ای چالان نادہندہ گاڑیوں کیخلاف ٹریفک پولیس اور سیف سٹی کی مشترکہ کارروائیاں جاری ہیں، شہری ٹریفک قوانین کا احترام کریں۔