ممبئی ہائی کورٹ کیجانب سے سلمان خان کو نوٹس جاری

جمعہ 17 ستمبر 2021 22:31

ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 ستمبر2021ء) بالی ووڈ اداکار کمال آر خان کی درخواست پر ممبئی ہائی کورٹ کی جانب سے چٴْل بٴْل پاندے سلمان خان کو نوٹس جاری کر دیا گیا ہے۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق سلمان خان نے اپنی نئی ا?نے والی فلم ’رادھے‘ پر منفی تبصرے کرنے کی وجہ سے خود ساختہ فلم نقاد کمال آر خان کے خلاف عدالت سے رجوع کیا تھا تاہم اب کمال آر خان نے سلمان خان کے خلاف ممبئی ہائی کورٹ میں درخواست دائر کردی۔

(جاری ہے)

کمال آر خان کی درخواست پر ممبئی ہائی کورٹ نے سلمان خان کو نوٹس جاری کردیا ہے، کمال آر خان نے اپنی درخواست میں کہا کہ فلم دیکھنے والے کو فلم یا اس کے کرداروں کے بارے میں تبصرے کرنے سے منع نہیں کیا جاسکتا۔اٴْنہوں نے اپنی درخواست میں موقف اختیار کیا کہ بحیثیت ناقد مجھے کسی بھی فلم یا اداکار پر تبصرہ کرنے سے روکا نہیں جاسکتا ہے، عدالت صرف مجھے کسی شخص کی نجی زندگی پر تبصرے کرنے سے روک سکتی ہے۔تاہم اب عدالت نے کمال آر خان کی درخواست پر بالی ووڈ اداکار سلمان خان سے فوری جواب طلب کرلیا ہے اور اس ضمن میں اٴْنہیں نوٹس بھی جاری کردیا گیا ہے۔