ارے واہ کتنی پیاری لگ رہی ہو بیٹا‘، سلمان کا علیزے کی ویڈیو پر تبصرہ

جمعہ 17 ستمبر 2021 22:31

ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 ستمبر2021ء) بالی وڈ کے دبنگ اسٹار سلمان خان منہ بولی بہن الویرا اگنی ہوتری کی صاحبزادی علیزے اگنی ہوتری کی بالی وڈ انٹری سے قبل کمرشل ویڈیو سے ہی خاصے متاثر ہوگئے۔

(جاری ہے)

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق، علیزے اگنی ہوتری حالیہ دنوں میں ایک جیولری برانڈ کے لیے بنائے جانے والے کمرشل میں اداکاری سے مداحوں کو خاصا متاثر کرچکی ہیں۔اب علیزے کی کمرشل پرفارمنس سے سلمان خان بھی خاصے متاثر نظر آتے ہیں جس کا اظہار سلمان خان کی جانب سے انسٹاگرام پر شیئر کی گئی کمرشل ویڈیو کے ذریعے کیا گیا ہے۔سلمان نے اپنی پوسٹ میں علیزے کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار بھی کیا۔