فیصل آباد، محکمہ زراعت کی کاشتکاروں کوپیاز کی پنیری 30ستمبر تک کھیتوں میں منتقل کرنے کی ہدایت

جمعہ 17 ستمبر 2021 22:33

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 ستمبر2021ء) محکمہ زراعت نے 30ستمبر تک پیاز کی پنیری کو کھیتوں میں منتقل کرنے سے قبل زمین کو اچھی طرح تیار کرنے کی ہدایت کی ہے۔ ترجمان نے کہا ہے کہ کاشتکار زمین کی تیاری کیلئے پہلے مٹی پلٹنے والا ہل چلائیں اور بعد ازاں 2مرتبہ کلٹیویٹر چلا کر زمین کو کھلا چھوڑ دیاجائے اور اس میں 20کلو گرام یوریا کھاد ڈال کر زمین کو پانی لگادیاجائے جبکہ وتر آنے پر زمین میں ہل چلا کر اسے سہاگہ سے نرم و ہموار کرلیا جائے تاکہ پیاز کی اچھی فصل حاصل ہو سکے۔

محکمہ کے ترجمان نے کہاکہ کاشتکار پیاز کی پنیری کی کھیتوں میں منتقلی کے وقت ایک سے ڈیڑھ بوری ڈی اے پی اور ایک بوری پوٹاش فی ایکڑ ڈال کر 75 سے 80 سینٹی میٹر کے فاصلے پر کھیلیاں بنا لیں اور پودے کھیلیوں کے دونوں اطراف 10سینٹی میٹر کے فاصلے پر لگانے کے بعد آبپاشی کاسلسلہ شروع کردیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے بتایاکہ فصل کو 7سی8 دن کے وقفہ سے مسلسل3 مرتبہ پانی لگانا چاہیے تاہم اس کے بعد آبپاشی کاوقفہ بڑھایا جاسکتاہے۔

انہوں نے کہاکہ پنیری کی منتقلی کے 20 سی25 روز بعد کھیتوں میں ایک بوری امونیم سلفیٹ یا آدھی بوری یوریا کھاد فی ایکڑ ڈال کر آبپاشی کر دینی چاہیے۔انہوں نے کہاکہ کھیت میں نرسری کی منتقلی سے پہلے اسے پانی کی فراہمی روک دینی چاہیے تاکہ نرسری سخت جان ہو جائے اور پنیری کھیت میں منتقل کرتے وقت اس کی جڑوں کو ٹوٹنے سے بچایاجاسکے۔

متعلقہ عنوان :