جامعہ کراچی، 93طلباوطالبات کو ایم فل ،پی ایچ ڈی اورایم ایس کی ڈگریاں تفویض

جمعہ 17 ستمبر 2021 23:34

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 ستمبر2021ء) جامعہ کراچی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹرخالد محمود عراقی کی زیر صدارت منعقدہ ایڈوانسڈ اسٹڈیز اینڈریسرچ بورڈ (اے ایس آربی )کے حالیہ اجلاس میں93 طلباوطالبات کو ایم فل ،پی ایچ ڈی اورایم ایس کی ڈگریاں تفویض کی گئیں۔تفصیلات کے مطابق 26طلبا وطالبات کو پی ایچ ڈی ، 60کو ایم فل جبکہ 07 طلبہ کو ایم ایس کورس ورک(30 کریڈٹ آرز) مکمل کرنے پر ڈگریاںتفویض کی گئیں۔

رجسٹرار جامعہ کراچی پروفیسر ڈاکٹر عبدالوحید کے مطابق پی ایچ ڈی کی ڈگری حاصل کرنے والوں میںحافظہ ماریہ حسن پڈھیار(اصول الدین)،محمد سلمان قریشی(کیمسٹری)،بشیر احمد(یورپین اسٹڈیز)،عقیل حیدر(سوشل ورک)،جولیانہ،کنول آفتاب(پولیٹیکل سائنس)،زبیرطیب،ایم ریحان (اسلامک لرننگ)،قرة العین لغاری(فارماسیوٹیکل کیمسٹری)،عائشہ تبسم(باٹنی)،ایم مدثرنواز مغل(اسلامک ہسٹری)،جویریہ شارخ آفندی(مالیکیولرمیڈیسن)،عائشہ صدیقی،طوبیٰ فاروقی(سائیکولوجی)، فیضان مرزا(فزیالوجی)،محمد اظہرخان(انوائرمینٹل اسٹڈیز)،محمد عمیر(اکنامکس)،یمنیٰ فضل (بائیوکیمسٹری این سی پی)،نورین منظور،جولیاسرور(اُردو)،مسرت شاہین(پرشین)،فرزانہ ابوبکر(بائیوکیمسٹری)،حنا شیخ (فوڈ سائنس اینڈ ٹیکنالوجی)،سلمان منظور(بزنس ایڈمنسٹریشن)عماد ظفر اور عمر احمد شیخ(پبلک ایڈمنسٹریشن) شامل ہیں۔

(جاری ہے)

ایم فل کی ڈگریاں حاصل کرنے والوں میںماریہ خالد،حنا کوثر،فیاض علی،حافظہ سمعیہ جمال ،خدیجہ رحمان،تصنیف اعظم،سونیہ زہرا،فوزیہ ناز،اقصیٰ سلطان(کیمسٹری ایچ ای جی)،فرمان ذیشان،فداحسین(اسلامک لرننگ)،حنا نظام،نورین(سائیکولوجی)،کرن،سائرہ نقوی،افشاں رفعت،رفیق احمد(ٹیچرایجوکیشن)،دانیہ(میتھمیٹکس)،سید ایم نیاز احمد،سید حارث احمد(کیمسٹری )،حجاب زہرہ(بائیوکیمسٹری)،طوبیٰ عابد(بائیوکیمسٹری این سی پی)،اجلال منصور(اکنامکس)،آفتاب حسین (اسلامک بینکنگ اینڈ فائنانس)،امجد حسین(پاکستان اسٹڈیز)،فیضان حسن (فلاسفی)،ملک منزہ خان(یورپین اسٹڈیز)،فاطمہ( مالیکیولر میڈیسن)،امجد الیاس،حمیر جہانگیر،اسد ضمیر(انسٹی ٹیوٹ آف اسپیس اینڈ پلینٹری اسٹروفزکس)،فرحان یاسین،فدامحمد،شیبہ طاہر ،ایم عمیرصابر،نادیہ شاہ(اپلائیڈ اکنامکس ریسرچ سینٹر)،تبسم کوثر،صباناز(ایجوکیشن)،حراعارف،نازیہ تبسم(فارماسیوٹیکل کیمسٹری)،نگہت شاہین،نمرہ امین(جینیٹکس)،نعمان ارشد لاری،فرزانہ حمید(ہیلتھ فزیکل ایجوکیشن اینڈ اسپورٹس سائنسز)،نورالعین عثمانی(پبلک ایڈمنسٹریشن)،عمران احمد(سندھی)،ڈاکٹر فوزیہ ہاشمی(کلینکل پیتھالوجی بی ایم ایس آئی)،کلثوم(باٹنی)،عظمیٰ ریاض(انگلش لٹریچر)،سردار زاہد الرحمن(پاکستان اسٹڈیز)،بشریٰ امین (کراچی یونیورسٹی بزنس اسکول)،شمائلہ (اُردو)،فاروق احمد(کامرس)،ڈاکٹر محمد خالد(مائیکروبائیولوجی بی ایم ایس آئی)،زیباذکریا موتی والا(ہسٹری)،صباممتاز(کلینکل سائیکولوجی)،رِدا طارق(مائیکروبائیولوجی)،مومنہ زرش خان(فارماسیوٹیکس)،آصف علی (سوشیالوجی) اورحافظ ایم عثمان (فزیالوجی) شامل ہیں۔

ایم ایس کورس ورک(30 کریڈٹ آرز) مکمل کرنے پر ڈگری حاصل کرنے والوں میںعبیلہ خاتون،عامر عبدالرحمن،حبیب رحمت،جنید بن ضیاء ،قرة العین(جغرافیہ آرایس/ جی آئی ایس) اورسعودہ حیدر،قمراقبال خان، شامل ہیں۔