رکن بلوچستان اسمبلی اصغر خان اچکزئی نے 2 نئے فیڈروں کا افتتاح کردیا

جمعہ 17 ستمبر 2021 23:35

چمن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 ستمبر2021ء) عوامی نیشنل پارٹی کے پارلیمانی لیڈر ورکن بلوچستان اسمبلی اصغر خان اچکزئی نے 2 نئے فیڈروں کا افتتاح کر دیا اس حوالے سے چمن گریڈ اسٹیشن میں تقریب کا انعقاد کیا گیا تفصیلات کے مطابق چمن نئے فیڈروں کے بحالی کے سلسلے میں گریڈ اسٹیشن چمن میں تقریب کا انعقاد کیا گیاجس میں ایم پی اے اصغر خان اچکزئی کے علاوہ ڈپٹی کمشنر جمعہ داد مندوخیل سیاسی مذہبی و قبائلی عمائدین کے علاوہ مختلف مکتبہ فکر کے افراد نے شرکت کی تقریب سے خطاب میں ایم پی اے اصغر خان اچکزئی نے کہاکہ چمن بجلی مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کیلئے ہرممکن کوشش کی جارہی ہے چمن شہر میں بجلی کے وولٹیج نہ ہونے کے برابر ہے جس سے عوام تنگ آچکی تھی دوسری جانب لوڈ زیادہ ہونے سے پوری بجلی فراہم نہیں کی جارہی تھی اب ان 2 نئے فیڈر کے بننے سے سٹی بجلی سے کافی تک بوج کم ہو گا چمن شہر میں مسائل ہر لحاظ سے زیادہ ہے مگر ہم مسائل کو حل کرنا جانتے ہیں ان فیڈروں کے بحالی میں یہاں پر موجود واپڈا آفسران ڈپٹی کمشنر جمعہ داد مندوخیل اور ان تمام افراد کا ہم دل سے مشکور ہے جن کی دن رات کی محنت آج رنگ لے آئی ہیں یہ ترقیاتی کام صرف اصغر کے نہیں بلکہ تمام علاقے کے ہر فرد کے ہیں آخری دم تک علاقے کی خدمت کرتے رہینگے تقریب سے خطاب میں ڈپٹی کمشنر جمعہ داد مندوخیل نے ایم پی اے اصغر خان اچکزئی کا نئے فیڈر بنانے پر مبارک باد پیش شاتھ کہاکہ چمن شہر میں بجلی کی یہ حالت ہے کہ ہمارے دفاتر میں سب کچھ کے باوجود ہم فوٹو اسٹیٹ بازار سے کروانی پڑھتی ہے تو عوام اس طرح کی بجلی سے کیا فائدہ لے سکے گی انہوں نے اس اقدام کو سراہاتے ہوئے ہر ممکن تعاون کا اعلاج کیا تقریب سے واپڈا آفسران نے بھی خطاب کیا اور بجلی کے مسائل اور نئے بننے والے فیڈر کیحوالے سے عوام کو آگا کیا انہوں نے بتایا کہ 2 کروڑ لاگت سے 2 نئے فیڈر بنانے گئے جس سے بجلی کی لوڈشیڈنگ میں واضح کمی ہو گی اور وولٹیج میں بہتری آئے گی۔