محکمہ ٹرانسپورٹ خیبرپختونخوا کا آلودگی کنٹرول کرنے کیلئے ایک اور اہم قدم

جمعہ 17 ستمبر 2021 23:54

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 ستمبر2021ء) آلودگی پر قابو پانے کیلئے ڈائریکٹوریٹ ٹرانسپورٹ کے زیر نگرانی گاڑیوں کے اخراج کی جانچ کا نظام (ویٹس VETS) مہم کو ڈیجیٹلائز کر دیا گیاڈائریکٹوریٹ آف ٹرانسپورٹ اینڈ ماس ٹراننزٹ خیبرپختونخوا کے زیر نگرانی ویٹس مہم ڈیجیٹلائزیشن کی افتتاحی تقریب ڈائریکٹوریٹ پشاور میں میں منعقد ہوئی جس میں ڈائریکٹر ٹرانسپورٹ اینڈ ماس ٹراننزٹ فہد اکرام قاضی نے صوبائی ہیڈ کوارٹر پشاور سمیت تمام ریجنل ویٹس منیجرز میں آنلائن ڈیوائسز تقسیم کرتے ہوئے کہا کہ اس سے گاڑیوں کے اخراج کے جانچ کا نظام ویٹس مہم میں مزید تیزی آجائے گی جس سے بڑی حد تک ماحولیاتی آلودگی میں کمی آ جائے گی اور زہریلا دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں کو پولیس کے زیر نگرانی موقع پر جرمانہ کیا جائے گا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر ڈپٹی ڈائریکٹر ڈاکٹر طارق مروت، ڈپٹی ڈائریکٹر سلمان خان، منیجر عمران اور ویٹس منیجر زبیر سمیت متعدد ریجنل افسران نے شرکت کی۔ افتتاحی تقریب میں ڈائریکٹر ٹرانسپورٹ سمیت متعدد حکام کو ویٹس ڈیجٹلائزیشن ہر تفصیلی بریفننگ دی گئی۔ ڈائریکٹوریٹ ٹرانسپورٹ کے مطابق وی ای ٹی ایس کے زریعے کاربن مونو آکسائیڈ، زہریلے دھویں، نقصان دہ اخراج اور شور جیسے چیزوں کو نہ صرف کم بلکہ کنٹرول کیا جا سکتا ہے ڈائریکٹر ٹرانسپورٹ فہد اکرام قاضی کا کہنا ہے کہ ماحول کی حفاظت ہم سب کی اجتماعی زمہ داری ہے اسلئے گاڑیوں سے نکلنے والے حطرناک دھویں کو کنٹرول کرنے لئے آج ہی اپنی گاڑی (VETS) سے چیک کروائیں اور ماحول دوست ہونے کا ثبوت دیں۔

وی ای ٹی ایس مہم کے منیجر پیر زبیر سڑکوں پر بذات خود گاڑیوں کی معائنہ کی نگرانی کر رہے ہیں