رچرڈ ایچ رائیلی نے پشاور میں امریکی قونصل جنرل کی ذمہ داریاں سنبھال لیں

ہفتہ 18 ستمبر 2021 00:06

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 ستمبر2021ء) رچرڈ ایچ رائیلی نے پشاورمیں امریکی قونصل جنرل کے طورپراپنی ذمہ داریاں سنبھال لیں۔ قونصل جنرل رائیلی پیشہ ور سفارت کار ہیں اور ان کا عہدہ منسٹر قونصلر کے مساوی ہے۔ اپنی ذمہ داریاں سنبھالنے کے موقع پرانہوں نے کہا کہ ایک محفوظ خطہ اور دیرپا باہمی تعلقات کے لیے وہ امریکہ اور پاکستان کے درمیان مضبوط اشتراک کار کومزید بڑھاوا دینے کے لیے کوشاں رہیں گے۔

پاکستان میں اپنی حالیہ تعیناتی سے قبل وہ اوسلو،ناروے میں واقع امریکی سفارتخانہ میں قائم مقام ناظم الامورکے عہدے پرخدمات سرانجام دے رہے تھے۔ قونصل جنرل رائیلی نے اپنے وسیع سفارتی کیریئر کے دوران کابل میں امریکی سفارتخانہ میں بطور معاون چیف آف مشن کے طور پر کام کیا ہے۔

(جاری ہے)

وہ اس سے پہلے بھی دوبار افغانستان میں تعینات رہ چکے ہیں امریکی محکمہ خارجہ میں ان کی دیگر اعلیٰ ذمہ داریوں میں صنعائ ، یمن میں بطور نائب سربراہ مشن اورہیلی فیکس، نووا اسکوٹیا، کینیڈا میں بطور پرنسپل آفیسر(قونصل جنرل برائے اٹلانٹک کینیڈا) تقرری شامل ہے۔

وہ عراق میں دو مرتبہ تعینات رہے،صوبہ ناصریہ میں امریکی اطالوی پی آرٹی کے لیڈر اور بعد ازاں انھوں نیبغداد میں واقع امریکی سفارتخانہ میں بطور سینئر کوآرڈینیٹر برائے جمہوریت وانسانی حقوق فرائض انجام دیئے