کوئٹہ ،جماعت اسلامی اس ملک میں اسلامی تبدیلی دیانت دار ٹیم کے ذریعے لانے کی کوشش کر رہی ہے،ہدایت الرحمان بلوچ

ہفتہ 18 ستمبر 2021 00:12

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 ستمبر2021ء) جنرل سیکرٹری جماعت اسلامی بلوچستان ہدایت الرحمان بلوچ نے کہاکہ جماعت اسلامی اس ملک میں اسلامی تبدیلی دیانت دار ٹیم کے ذریعے لانے کی کوشش کر رہی ہے انشاء اللہ جماعت اسلامی کی جدوجہد کے بدولت ملک لٹیروں ،فرقہ واریت لسانیت اور بدعنوانی سے پاک ہوگا ملک میں اسلامی نافذ ہوگی تو لٹیروں سے قوم کو نجات مل جائیگی اب ملک وملت دشمن آئی ایم ایف چند افراد کو قرض دیکر پوری قوم کو بھاری سودی قرضوں کے دلدل میں پھنساناچاہتے ہیں جماعت اسلامی ہی نجات دہندہ اور حقیقی تبدیلی لانے والی جمہوری دینی پارٹی ہے ۔

ان خیالات کا اظہارانہوں نے گوادرمرکز اسلامی میں نوجوانوں کے وفد سے ملاقات کے دوران گفتگومیں کیا انہوں نے کہاکہ الحمداللہ جماعت اسلامی کے پاس دیانت دار باکردار اور تعلیم یافتہ نوجوانوں کا بہترین قافلہ ہے ہم ملک میں ہر برائی کے خلاف جدوجہد کر رہے ہیں سب سے بڑی برائی بدعنوانی لوٹ مار ہے انشاء اللہ دیانت دار لوگ سامنے آئیں گے تو لٹیروں سے قوم کو نجات ملیگی لٹیروں قوم کی تباہی کاسبب بن رہے ہیں جبکہ لوٹ مار پر ملک دشمن قوتیں امریکہ اور آئی ایم ایف خوش ہیں تاکہ قوم مزید تباہی وبربادی کی جانب گامزن ہوانہوں نے کہاکہ بھاری سودی قرضے ،بدترین مہنگائی وبے روزگاری کو دیکھتے ہوئے موجودہ حکومت میں بھی نہ صلاحیت ہے نہ صالحیت ۔

(جاری ہے)

سابقہ حکومتوں کی طرح موجودہ حکومت بھی بدعنوانی ولوٹ ما رمیں ملوث ہوگئی ہیں پرانے بدعنوان ناکام نااہل چہروں سے تبدیلی نہیں لائی جاسکتی بدقسمتی سے وہی لٹیرے پی ٹی آئی میں شامل ہوکر ملک وملت کو لوٹ رہے ہیں عوام کی امیدوں پر پانی پیر دیا گیا ہے آج بھی مغرب کے ایجنٹ قوم پر مسلط ہیں ۔ حکومت کی ناکام پالیسیوں کی وجہ سے پڑھا لکھا نوجوان ، تاجر،مزدور سمیت ہرطبقہ فکر کے لوگ خواروپریشان ہیں ۔ ملک پر 37 برس آمریت مسلط تھی اور باقی کے سال ان کے اشاروں پر حکومتیں بنتی اور ٹوٹتی رہیں ۔ قوم کو حقیقی اسلامی انقلابی تبدیلی چاہیے ۔ جماعت اسلامی ہی ملک کاواحد مستقبل ہے ۔ وہ وقت جلد آنے والا ہے جب انتخابات میں پیسے کی بجائے کریکٹر کو دیکھا جائے گا