Live Updates

سید علی گیلانی کی موت نے بھی آزادی کشمیر کی تحریک کو نیا عزم اورولولہ دیا ہے،لیاقت بلوچ

ہفتہ 18 ستمبر 2021 00:23

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 ستمبر2021ء) نائب امیر جماعت اسلامی وسابق پارلیمانی لیڈر لیاقت بلوچ نے سید علی گیلانی تعزیتی ریفرنس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سید علی گیلانی کی موت نے بھی آزادی کشمیر کی تحریک کو نیا عزم، ولولہ دیا ہے۔ مقبوضہ اور آزاد کشمیر کی قیادت کشمیری عوام میں بیداری کی نئی لہر کو منزل تک پہنچانے کے لیے یکسو ہوجائیں۔

عمران خان زبانی دعووں، تقریروں کی بجائے متفقہ قومی کشمیر پالیسی بنائیں، مسئلہ کشمیر کے حل کے لیے تھرڈ آپشن پر اپنے غلط مؤقف سے حکومت رجوع کرے اور اقوامِ متحدہ کی قراردادوں کی روشنی میں کشمیریوں کے حق خودارادیت کے حصول کو ہی منزل بنایا جائے۔ بزدلی، تذبذب اور بیرونی دباؤ پر حکمران اور پالیسی ساز ڈی ٹریک ہوکر کشمیریوں کی لازوال قربانیوں کو نقصان نہ پہنچائیں۔

(جاری ہے)

لیاقت بلوچ نے کہا کہ الیکشن کمیشن کو آئینی تحفظ کے ساتھ بااختیار بنانا اور آئینی ادارے کا تحٖفظ تمام جمہوری قوتوں کی قومی ذمہ داری ہے۔ آزاد عدلیہ، آزاد الیکشن کمیشن اور منصفانہ انتخابات ہی قومی سلامتی، قومی وحدت کی ضمانت ہیں۔ وزیر اعظم عمران خان نے اپنی اسلوبِ سیاست سے سیاسی محاذ پر بدتہذیبی، الزام تراشیوں اور توڑ پھوڑ مائنڈ سیٹ کو فروغ دیا ہے۔

غرور، تکبر، اقتدار کے نشے نے وزرا کو ذہنی مریض بنادیا ہے۔ اِسی لیے اِن کے ہاتھوں کسی فرد اور کسی ادارے کی عزت محفوظ نہیں۔ وزیر اعظم الیکشن کمیشن سے لڑنے کی بجائے اپنے وزرا کا محاسبہ کریں۔ الیکٹرانک ووٹنگ مشین حکومتی ڈھونگ ہے۔ مہنگائی، بیروزگاری، پٹرول کی قیمتوں اور یوٹیلٹی بلز میں ہوشربا اضافہ سے توجہ ہٹانے کے لیے انجینئرڈ ایشوز کھڑے کیے جاتے ہیں۔ جھوٹ کی یہ دوکان اب نہیں چل سکتی۔لیاقت بلوچ نے جماعتِ اسلامی کے مرکزی رہنما، سابق ایم این اے حاجی جاوید اقبال چیمہ کے انتقال پر تعزیت اور غم کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مرحوم ذہین سیاسی رہنما اور قومی، صوبائی اسمبلی میں اُن کا کردار بہت فعال تھا۔ غریب عوام کے ہمدرد اور مہذب سیاست کے پیروکار تھی
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات