بھارت میں ٹیکس چوری کے الزامات کوحکومت کے ناقدین کو خاموش کرانے کیلئے استعمال کیا جارہا ہے ، ہیومن رائٹس واچ
جمعہ 17 ستمبر 2021 23:10
(جاری ہے)
انسانی حقوق کے تنظیم نے بیان میں صحافی رانا ایوب کے خلاف اتر پردیش پولیس کی جانب سے ایف آئی آر کے اندراج کا بھی ذکر کیاہے۔ ہیومن رائٹس واچ نے کہا کہ یہ چھاپے بھارتی حکومت کی طرف سے اظہار رائے کی آزادی اورپر امن اجتماع کے حق پر بڑھتے ہوئے کریک ڈائونزکا حصہ ہیں۔
بیان میں کہاگیا ہے کہ بھارتی حکومت نے انسانی حقوق کے کارکنوں ، صحافیوں ، ماہرین تعلیم ، طلبا اور دیگر کے خلاف سیاسی عزائم پر مبنی مجرمانہ مقدمات درج کئے ہیں جن میں دہشت گردی اور ملک سے بغاوت کے مقدمات بھی شامل ہیں۔ بھارتی حکومت سچ سامنے لانے والے گروپوںکے خلاف فارن فنڈنگ اور مالی بے ضابطگیوںکے مقدمات قائم کر رہی ہے۔انسانی حقوق کی بین الاقومی تنظیم نے بیان میں مزید کہاکہ ایڈیٹرز گلڈ آف انڈیا اور پریس کلب آف انڈیا نے متعدد بار آزاد ذرائع ابلاغ کو ہراساں کئے جانے کا سلسلہ ترک کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔بیان کے مطابق مقبوضہ جموں و کشمیر کی خصوصی حیثیت کی منسوخی اور دو یونین ٹیریٹریز میں اس کی تقسیم کے بعد سے مقبوضہ کشمیر میں صحافیوں کوقابض حکام کی طرف سے دہشت گردی کے الزامات کے تحت گرفتاریوں سمیت بڑے پیمانے پر خوف ودہشت کا سامنا ہے۔ہیومن رائٹس واچ نیبھارتی تحقیقاتی ادارے انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی)کی طرف سے نئی دلی میں انسانی حقوق کے ممتاز کارکن ہرش مندر کے گھر اوردفتر پر چھاپوںکا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ وہ مودی حکومت کی مذہبی اقلیتوں کے خلاف امتیازی پالیسیوں کے سخت ناقد تھے۔بیان میں کہاگیا کہ صحافی رانابھی بھارتیہ جنتا پارٹی کی حکومت کی سخت نقا د تھیں اورانہیں حکومت کے حامیوںکی طرف سے بدسلوکی کا سامنا کرنا پڑا اور سوشل میڈیا پر ان کی کردار کشی کی گئی۔ اداکار سونو سود کے گھر پر انکم ٹیکس کے حکام کے چھاپوںکا ذکر کرتے ہوئے بیان میں کہاگیا ہے کہ یہ کارروائی سیاسی مفاد پر مبنی تھی کیونکہ اداکار کو انسانیت کی خدمت پر ملک بھر میںعوام ، میڈیا اور اپوزیشن کے سیاست دانوں سے بڑی پذیرائی مل رہی تھی۔ ہیومن رائٹس واچ کی جنوبی ایشیائ کیلئے ڈائریکٹر میناکشی گنگولی نے بیان میںکہاکہ مودی حکومت کو اپنی پالیسیاں بدلنے اوربھارتی شہریوں کے بنیادی حقوق کااحترام کرنے کی ضرورت ہے۔ انہوںنے کہاکہ بھارتی حکومت کے چھاپوں کا مقصد ناقدین کو ہراساں کرنا اور دھمکانا ہے ، اور تمام نقادوںکو خاموش کرانے کی ایک کوشش ہے۔ان مظالم سے بھارت میں بنیادی جمہوری ادارے کمزور ہوں گے اور بنیادی آزادیوں کاخاتمہ ہو گا۔جنوری میں ایچ آر ڈبلیو نے اپنی ورلڈ رپورٹ2021 میںمقبوضہ کشمیرمیں لاک ڈائون ، دلی میں ہونے والے فسادات اور غیر سرکاری تنظیموں کے غیر ملکی فنڈز پر کریک ڈان کا نوٹس لیا تھا۔مزید اہم خبریں
-
ہمارے سیاسی قیدیوں کی رہائی تک ڈیل ہو گی نہ مفاہمت
-
پنجاب پولیس نے وزیراعلیٰ مریم نواز کے وردی پہننے کوپولیس ڈریس ریگولیشنز کے مطابق قرار دےدیا
-
اپنی رہائی یا وقتی فائدے کیلئے پاکستانیوں کے حقوق سے دستبردار نہیں ہوں گا
-
تحریک انصاف کا 9 مئی کو جلسہ عام کے انعقاد کا فیصلہ
-
کتنے لوگوں کے منہ بند کرلو گے؟ جب ظلم کے خلاف آواز اٹھتی ہے تو ظلم کا خاتمہ ہوتا ہے
-
عدلیہ میں مبینہ مداخلت کے خلاف سوموٹو پر سماعت کیلئے نیا بنچ تشکیل دے دیا گیا
-
نواز شریف عمران خان سے مذاکرات پر آمادہ ہیں، رانا ثنا اللہ
-
اولاد کی خوشی کیلئے اپنی بیوی پر سوتن لانے کا ظلم نہیں کرسکتا، شیر افضل مروت
-
سر دار ایاز صادق سے اراکین قومی اسمبلی کی ملاقات ،قائمہ کمیٹیوں کی تشکیل کے حوالے سے مشاورت
-
وفاقی وزیر عبدالعلیم خان سے برطانوی پولیٹکل قونصلر مس زوئی وئیر کی ملاقات ، دوطرفہ تعلقات پرگفتگو
-
یوسف رضا گیلانی کی زیرصدارت بزنس ایڈوائزی کمیٹی کا اجلاس ،سب کو ساتھ لیکر چلنے کا عزم
-
مریم نوازکے پولیس یونیفارم پہننے پر وہ ٹولہ تنقید کررہا جن کا اپنا لیڈراپنی ہی بیٹی کو تسلیم کرنے کو تیار نہیں‘عظمیٰ بخاری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.